


میری محبت میرا وطن ،جس کے لئے جان دینا اعزاز ہو گا RT does not mean endorsement.


ہمت مرداں مدد خدا کوئی شک نہیں الحمدلله جو بھی حق حلال سے کامیابی حاصل کرتے ہیں ہم ان بہادروں کو سلوٹ کرتے ہیں

سبحان اللہ یہ سادہ سی منطق انسان کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے کیونکہ اس میں سارا نفع ایمان لانے میں ہی پوشیدہ ہے۔ جب ایک عام انسان کی خالص فطرت اور سچا یقین بولتا ہے تو بڑے بڑے فلسفے اور دلائل اس کے سامنے بے بس ہو جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر بھٹکے ہوئے دل کو ہدایت کی روشنی اور سچائی کو قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

قصہ اس یہودی کا جس نے پاکستان کا نمک کھایا تو پھر نمک حلالی کرکے دکھائی ۔۔۔۔۔۔قیام پاکستان سے قبل پولینڈ کو جب دشمنوں نے تباہ کر ڈالا تو بڑی تعداد میں یہودی دوسرے ممالک کو نکل گئے ، 30 سے 35 ہزار کے قریب یہودی کراچی آن کر بس گئے تھے ۔ یہ یہودی خاندان برسہا برس کراچی میں مقیم رہے انکی اگلی نسل پروان چڑھی ، اس دوران پاکستان بھی بن گیا انہی میں سے ایک یہودی جسکا نام کیپٹن ٹروزوک تھا ، کو پاکستان ائیر فورس کے بانی پائلٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔ جب پولینڈ کی خفیہ ایجنسی کو پتہ چلا کہ ایک یہودی نوجوان پاکستان ائیر فورس کا پائلٹ بن چکا ہے تو انہوں نے اسے پاکستان میں خدمات سر انجام دینے کے دوران پولش خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کرنے کو کہا لیکن ٹروزوک نے انکار کردیا اور کہا میں جس ملک کا نمک کھارہا ہوں اور جس سے میں نے وفاداری کا عہد کیا ہے اسکے ساتھ میں غداری نہیں کر سکتا ، پھر ٹروزوک نے ثابت کیا کہ وہ ایک سچا اور محب وطن غیر ملکی اور پاکستانی یہودی تھا ۔ کیپٹن ٹروزوک پوری زندگی یہیں رہا اور فوت ہوا تو کراچی کے ایک الگ قبرستان میں دفن ہوا ۔ کراچی کے علاقہ لیاری میں دو قبرستان ہیں انہی میں سے ایک قبرستان میں ٹروزوک اور اسکی اہلیہ کی قبریں موجود ہیں ۔ یہ بتانا ضروری ہے کہ ٹروزوک کے انتقال کے بعد بھی اسکی بیوی پاکستان میں مقیم رہی وہ یہاں ایک سکول میں پڑھاتی رہی یہیں اسکا انتقال ہوا اور وہ بھی اسی قبرستان میں آسودہ خاک ہے جہاں اسکے شوہر کی قبر ہے ۔۔۔۔۔#fblifestyle


یہ کیا خواجہ صاحب! @KhawajaMAsif ابھی تو بمشکل دو روز ہی ہوئے تھے آپ کی خستہ حال پارلیمنٹ لاجز کی دیواروں پر پوسٹ کیے ہوئے کہ اگلے ہی دن انہوں نے پارلیمنٹ لاجز کے فٹ پاتھ کے گٹر بھی کھلے چھوڑنا شروع کر دیے 🤦♀️۔ آپ بھی یہاں باقاعدگی سے واک کرتے نظر آتے ہیں، ایک پوسٹ کر دیں اس پر بھی ، شاید کوئی سی ڈی اے (CDA) والوں کی اس نااہلی کا نوٹس لے لے 🤭

آپ کا بہترین دوست وہ ھے جو آپ کی آواز سے آپ کی خوشی اور غم کا اندازہ لگا لیتا ھے ۔




سگریٹ پینے سے عورت کے بھی پھیپھڑے ہی خراب ہوتے ہیں، کردار نہیں۔" — سعادت حسن منٹو

Brilliant ad by an Optician.. 😀 😊 After 40, Regular eye test is a must !

🚨پختون کی اپنی تاریخ ہے پختون کو تاریخ میں جب بھی کوئی پلیٹ فارم ملا ہے پختون قوم نے کبھی مایوس نہیں کیا ہے خود کو بھی نا دوسروں کو یہی شعور ہے جو پختون قوم کی کامیابی کا راز ہے @saleemspeaks2 نے کیا شاندار انداز میں اس حقیقی کہانی کو بیان کیا ہے پاکستانی ارشد خان چائے والا کی کہانی جس نے ثابت کیا کہ قسمت صرف ایک تصویر سے نہیں بدلتی بلکہ اس تصویر کے بعد کے فیصلوں سے بدلتی ہے اسلام آباد کے سنڈے بازار میں سترہ سال کا ایک لڑکا چائے بیچ رہا تھا۔ نہ ہاتھ میں ڈگری تھی نہ جیب میں سرمایہ۔ بس ایک کیتلی تھی اور آنکھوں میں وہ نیلا رنگ جس نے آگے چل کر پوری دنیا کو پلٹ کر دیکھنے پر مجبور کر دیا۔ 2016 میں ایک فوٹوگرافر نے اس کی تصویر کھینچی اور وہ تصویر انٹرنیٹ پر آگ کی طرح پھیل گئی۔ راتوں رات ایک گمنام چائے والا ملک ملک مشہور ہو گیا۔ لوگ ہنس رہے تھے میم بنا رہے تھے اور یہ سمجھ رہے تھے کہ دو دن کا تماشا ہے۔ یہیں سے اصل کہانی شروع ہوتی ہے۔ ہم نے ہزاروں لوگ وائرل ہوتے دیکھے ہیں اور چند ہفتوں میں مٹ جاتے ہیں۔ ارشد نے شہرت کو ختم ہونے والا موقع نہیں سمجھا بلکہ اسے ایک کامیابی کااوزار بنایا۔ اس نے چہرے کو برانڈ میں بدلا اور نام کو کاروبار میں۔ شہرت کے بعد ماڈلنگ کے دروازے کھلے۔ نئے کپڑے نیا انداز اور کیمرے کے سامنے اعتماد۔ پڑھائی کم تھی مگر سیکھنے کی بھوک بہت تھی۔ اس نے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنا سیکھا اور وہ سب کچھ سیکھا جو کلاس روم میں نہیں سکھایا جاتا۔ خود کو گروم کیا ۔ پھر کیفے چائے والا کا خواب سامنے آیا۔ اسلام آباد لاہور ملتان اور سوات میں اس کے کیفے کھلے۔ جون دو ہزار تئیس میں اس نے وہ کام کر دکھایا جس کا تصور بھی سنڈے بازار کی گلیوں میں مشکل تھا۔ مشرقی لندن کی الفورڈ لین میں پاکستانی چائے کا پہلا بین الاقوامی کیفے کھل گیا۔ اور پھر شارک ٹینک پاکستان کا اسٹیج آیا۔ اپنے کاروباری پارٹنر کاظم حسن کے ساتھ وہ ایک کروڑ روپے کی ڈیل کے لیے کھڑا ہوا اور پانچ فیصد شئیرز کے بدلے سرمایہ کاری حاصل کر لی۔ جس لڑکے کو کبھی صرف خوبصورت آنکھوں والا چائے والا کہا گیا تھا اسے ججوں نے ایک سنجیدہ بزنس مین مانا۔ اس کا خواب بڑا سادہ مگر بہت بھاری ہے۔ وہ کہتا ہے کہ اس کے کیفے سے کئی گھرانوں کا چولہا جلنا چاہیے۔ یہی وہ سوچ ہے جو ایک ریڑھی والے کو ایک ادارہ بنا دیتی ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس موقع ہی نہیں آیا۔ ارشد کے پاس بھی موقع خود نہیں آیا تھا۔ ایک تصویر آئی تھی اور باقی سب اس نے خود بنایا۔ چاۓ والا سے یہ فیشن والا بنا کئی تجزیہ نگار کہتے تھے کہ اس کے چہرے کی معصومیت کو یہ برائنڈ والے اپنے لالچ میں کھا جائیں گے ۔۔ سوال یہ ہے کہ اگر آپ کو بھی ایک دن کی شہرت مل جاتی تو آپ اسے ضائع کرتے یا کاروبار بنا دیتے۔ ارشد سے زیادہ خوبصورت پڑھے لکھے لوگ ہاتھ میں ڈگریاں لیکر دھکے کھا رہے ہیں مگر اج وہ اک کامیاب بزنس مین بن چکا ہے ۔ صرف اک سوچ سے اگے بڑھنے کی سوچ ۔ زندگی ہم سبکو موقع دیتی ہے ہم سب لوگ ارشد خان ہیں مگر ہم اس موقع سے فائدہ نہی اٹھا پاتے ارشد نے فائدہ اٹھایا وہ سوشل میڈیا انفلوئنسر نہی بنا وہ میڈیا سوشل میڈیا ان سب سے دور رہ کر اپنے کاروبار پر توجہ دی ۔ اس نے اپنا چہرہ اپنی انکھوں اپنی خوبصورتی کی شہرت کو پیچھے کر کے اپنے برائنڈ کو اگے لیکر ایااج بہت سے لوگ اس کی چاۓ کو جانتے ہیں ۔ اپنے اندر ویلیو ایڈ کریں ۔ خود کو اپڈیٹ کریں محنت کریں اور بغیر کسی سے الجھے محنت کرتے رہیں ۔ اسی ارشد سے متاثر ہو کر انڈیا کے ڈولی چاۓ والے نے اسے کاپی کیا وہ تو خوبصورت بھی نہی تھا اج وہ انڈیا کا سیلبرٹی بن چکا ہے مہنگی گاڑیاں ہیں کامیاب انفلوئنسر بن چکا اس کی کہانی بھی بہت دلچسب ہے اس بارے میں نیچے گروک کو منیشن کر کے اس کی کہانی پڑھ سکتے ہیں 💯👍✌️❤️

ملحدوں کے لیے ایک واقعہ ھے جو ان کو سوچنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔بھارت کا ایک واقعہ بیان کیا جاتا ہے جس میں ایک مسلمان سبزی فروش اور ایک ملحد پروفیسر کے درمیان خدا کے وجود پر گفتگو ہوتی ہے۔ کہانی کے مطابق پروفیسر کا نام ہریش کمار تھا۔ وہ فزکس میں پی ایچ ڈی تھے اور خدا کے وجود کے منکر تھے۔ وہ مختلف مذاہب کے علما سے خدا کے وجود پر بحث کیا کرتے تھے۔ 2005ء کی ایک صبح ان کے گھر آنے والا ایک مسلمان سبزی فروش ان سے ملا۔ پروفیسر نے اسے چائے پلائی اور حسبِ معمول خدا کے وجود پر بحث شروع کر دی۔ تقریباً آدھے گھنٹے کی گفتگو کے بعد سبزی فروش نے رخصت ہوتے ہوئے پروفیسر سے کہا: ڈاکٹر صاحب! آپ کے نزدیک دو ہی امکانات ہیں: ایک یہ کہ اللہ موجود نہیں اور دوسرا یہ کہ اللہ موجود ہے۔ اگر مرنے کے بعد معلوم ہوا کہ اللہ موجود نہیں تو ہم دونوں برابر ہوں گے، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ لیکن اگر مرنے کے بعد معلوم ہوا کہ اللہ واقعی موجود ہے تو پھر آپ کا کیا بنے گا؟ اس لیے بہتر ہے کہ آپ اللہ کو مانیں اور اس کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں۔ کہانی کے مطابق اس سادہ سے سوال نے پروفیسر کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔ بعدازاں انہوں نے اسلام کا مطالعہ کیا اور اسلام قبول کر لیا۔ تحریر میں ان کا اسلامی نام عبدالاحد بتایا گیا ہے۔ @saleemspeaks2

🚨 پنجاب میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ زبردستی کرنے کی غلاظت ہو رہی اور جب وہ اپنی عزت بچانے بھاگتی ہیں تو یہ سورما گن اٹھا کر اس بچی کو مارنے لگا کیا اس کے نیفے میں بھی پستول چل سکے گی ؟؟

Gaza Crisis Worsens as Floods, Hunger and Hospital Attacks Take Their Toll viewsnewsnow.com/gaza-crisis… via @ViewsNewsNow