←
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa4,320 posts
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa avatar

Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

@CSKPOfficial

Official Twitter Account for the updates of the Chief Secretary, Government of Khyber Pakhtunkhwa Dr. Muhammad Fakhre Alam Irfan.

◷ Joined September 2021▧ 1,245 Photos and videos
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa avatar
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa@CSKPOfficial·Nov 17

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی زیرِ صدارت صوبے کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں گرین پبلک ٹرانسپورٹ متعارف کرانے اور اس ضمن میں امکانات کا جائزہ لینے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں معیاری پبلک ٹرانسپورٹ کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ عوام اس وقت روایتی اور فرسودہ ذرائع آمد و رفت پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔گرین پبلک ٹرانسپورٹ نہ صرف عوامی سہولت ہے بلکہ شہری آبادی میں اضافے، ٹریفک کے دباؤ اور فضائی آلودگی میں مسلسل اضافے کے پیشِ نظر ماحولیاتی تقاضا بھی ہے۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں پائیدار گرین پبلک ٹرانسپورٹ (الیکٹرک بسوں) کے لیے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے جامع فزیبلٹی اسٹڈی کی جائے۔

Post attachment
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa avatar
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa@CSKPOfficial·Nov 16

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو اقدامات پر اجلاس منعقد ہوا جس میں نومبر کے دوران 27 اضلاع میں چلائی جانے والی انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری (اے ڈی ایس)، سیکرٹری صحت، کوآرڈینیٹر صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (پی ای او سی)، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف چیلنجز کے باوجود مہم کے دوران ہدف کے 97 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ ایبٹ آباد، چارسدہ، ہنگو اور کوہاٹ کی کارکردگی گزشتہ مہمات کے مقابلے میں بہتر رہی۔ اس کے علاوہ دسمبر میں بھی ایک اور قومی انسدادِ پولیو مہم چلانے کا منصوبہ ہے۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے اور یہ ملک کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے، مہم کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے اور نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے۔

Post attachmentPost attachment
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa avatar
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa@CSKPOfficial·Nov 11

خیبرپختونخوا میں زمینوں کی رجسٹری اور انتقال کے نظام کو مزید شفاف اور تیز بنانے کے لیے ای رجسٹری، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم اور ایف بی آر کے درمیان ڈیجیٹل انضمام کا افتتاح کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان اور ایڈوائزر برائے خزانہ و ریونیو طارق محمود پاشا نے نئے سسٹم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ ای رجسٹری اور لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے انضمام سے رجسٹری سے انتقال تک کا پورا عمل خودکار، تیز رفتار اور شفاف ہو جائے گا۔ ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے بے ضابطگیوں کا خاتمہ ہوگا، جبکہ انتقال کی تیاری، بائیومیٹرک تصدیق اور انتقال نمبر کا اندراج خودکار طور پر ممکن ہوگا۔کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم اور ایف بی آر کے انضمام سے انتقالات پر عائد وفاقی ٹیکسز کی ادائیگی آن لائن ہوگی، جبکہ آن لائن ٹیکس ادائیگی کی تصدیق براہ راست ایف بی آر کے ذریعے کی جائے گی۔ ہر انتقال کے ساتھ متعلقہ ٹیکس ادائیگی کا ریکارڈ منسلک ہوگا، جس سے شفافیت یقینی بنائی جا سکے گی۔ اس نظام کے نتیجے میں شہریوں کو بار بار سرکاری دفاتر کے چکر لگانے اور غیر ضروری انتظار سے نجات ملے گی۔

0:20
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa avatar
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa@CSKPOfficial·Nov 5

وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کے اراکین نے پشاور میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد فخرِ عالم عرفان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری کی زیرِ صدارت اجلاس میں "رائزنگ پاکستان" اقدام کے تحت جاری اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مشیرِ گورنر خیبر پختونخوا برائے صنعت و تجارت محمد ارشاد، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ کمیٹی کے اراکین نے چیف سیکریٹری کو قومی اور صوبائی سطح پر جاری مختلف اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ان میں آسان کاروبار، پاکستان ریگولیٹری رجسٹری، پاکستان بزنس پورٹل، ایکسپورٹ پالیسی آرڈر اور امپورٹ پالیسی آرڈر شامل ہیں۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے سرمایہ کاری سے متعلق اقدامات کو ترجیح قرار دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی سطح پر جاری اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کریں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے بلایا جائے۔ مشیر صنعت و تجارت نے کہا کہ تمام اقدامات پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے تاکہ معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے میدان میں خیبر پختونخوا ملک کے دیگر صوبوں سے پیچھے نہ رہے۔ کمیٹی کے اراکین نے صوبے میں ڈیجیٹل ایپز کو پاکستان بزنس پورٹل کے ساتھ منسلک کرنے کی تجویز دی تاکہ قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو صوبائی اور قومی خدمات ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں۔

0:44
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa avatar
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa@CSKPOfficial·Nov 4

An Asian Development Bank (ADB) delegation comprising Mr. Hussain Haider, Deputy Country Director and Mr. Shaukat Shafi, Principal Country Specialist, met with Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Dr. Muhammad Fakhre Alam Irfan today to discuss ADB's ongoing project portfolio, pipeline projects and development cooperation in the province. The meeting aimed at strengthening collaboration for sustainable development in Khyber Pakhtunkhwa.

Post attachmentPost attachment
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa avatar
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa@CSKPOfficial·Oct 30

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا گلیات میں ترقیاتی منصوبوں، ماحولیاتی تحفظ اور سیاحتی سہولیات کی بہتری کا جائزہ سیاحتی سیزن سے قبل واکنگ ٹریکس، پارکنگ، صفائی اور دیگر سہولیات کی تکمیل یقینی بنائی جائے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی زیر صدارت سیاحتی مقام گلیات میں ترقیاتی سرگرمیوں، تعمیراتی ضوابط کے نفاذ اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری سیاحت، کمشنر ہزارہ ڈویژن، ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلیات میں تعمیراتی سرگرمیوں کو قواعد و ضوابط کا پابند بنانے، بلڈنگ کنٹرول، بائی لاز پر عملدرآمد اور ان کے مؤثر نفاذ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ گلیات کے قدرتی ماحول، ماحولیاتی معیار اور قدرتی حسن کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ماسٹر پلان اور لینڈ یوز پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی بریفنگ لی۔ چیف سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیاحوں کی سہولت اور علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے واکنگ ٹریکس، بیوٹیفکیشن، صفائی ستھرائی، واش رومز اور پارکنگ کی سہولیات سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کیا جائے اور آئندہ سیاحتی سیزن کے آغاز سے قبل ان کی تکمیل یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے گلیات میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گندے پانی کی نکاسی اور ٹریٹمنٹ کے نظام کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ علاقے کے قدرتی ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Post attachment
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa avatar
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa@CSKPOfficial·Oct 28

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا انسدادِ پولیو کو قومی اہمیت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے صوبے میں موثر اور معیاری پولیو مہم چلانے کا حکم چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی زیر صدارت پشاور میں صوبائی انسدادِ پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کی کوآرڈینیٹر نے اجلاس کو بتایا کہ نومبر 2026 میں صوبے کے 27 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ان اضلاع میں جامع مہم کے لیے پولیو ٹیموں کی تربیت جاری ہے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ہم آخری مرحلے میں کھڑے ہیں تاہم آخری مرحلہ ہمیشہ سب سے مشکل اور کٹھن ہوتا ہے، تاہم اس منزل کے حصول کے لیے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ بعض علاقوں سے ماحولیاتی نمونوں کا مثبت آنا اس بات کی نشاندہی ہے کہ تمام اضلاع کے بچوں کو پولیوکا خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ اضلاع پر زور دیا کہ وہ معیاری مہم کو یقینی بنائیں کیونکہ چند معیاری مہمات بڑی تبدیلی لا سکتی ہیں۔ چیف سیکرٹری نے دشوار گزار اور حساس علاقوں میں کام کرنے والی پولیو ٹیموں کی محنت اور لگن کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود پولیو ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

0:30
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa avatar
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa@CSKPOfficial·Oct 27

خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنے، انہیں خود کفیل بنانے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مربوط ایکشن پلانز پر آج پشاور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نے کی، جس میں وفاقی و صوبائی محکموں کے حکام اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ وزیر اعظم یوتھ پروگرام اور صوبائی محکموں کے باہمی ادارہ جاتی تعاون سے نوجوانوں کو جدید ہنر و تربیت، بامقصد روزگار اور کاروبار کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، جن سے بھرپور استفادہ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Post attachmentPost attachment
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa avatar
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa@CSKPOfficial·Oct 26

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان سے وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے پشاور میں ملاقات کی جس میں صوبے میں پولیو کے خاتمے کے لئے جاری کوششوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پولیو کے خاتمے کی موجودہ صورتحال، مہمات کے نتائج اور درپیش چیلنجز زیر بحث آئے۔ شرکاء نے انسداد پولیو مہمات کی مائیکرو پلاننگ، مربوط حکمتِ عملی، مہم کی مانیٹرنگ اور معیار، ہر بچے تک رسائی یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ پورے صوبے میں یکساں اور ایک ہی وقت میں انسدادِ پولیو مہم کے انعقاد پر تفصیلی مشاورت ہوئی اور اس حکمت عملی کو وائرس کے کنٹرول کے حوالے سے اہم قرار دیا گیا۔ ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ قومی مشن ہے جس کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہے اور اس مقصد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Post attachment
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa avatar
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa@CSKPOfficial·Oct 21

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نے صوبے میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکرٹری صحت, کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشنز سنٹر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ خیبر پختونخوا کے37 اضلاع میں 63 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے جس کے لئے 32 ہزار سے زائد ٹیمیں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ صوبے سے پولیو کے خاتمے کیلئے بہتر رسائی اور اعلیٰ معیار کی مہمات کو یقینی بنایا جائے اور مربوط حکمت عملی سے مقررہ اہداف حاصل کئے جائیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پشاور اور خیبر میں پولیو بوسٹر ڈوز مہم ماہِ اکتوبر کے آخر میں ترتیب دی گئی ہے۔ اسی طرح نومبر میں انسدادِ پولیو کی قومی مہم اور سرویکل کینسر سے بچاو کی مہم بھی چلائی جائے گی۔

Post attachment
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa avatar
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa@CSKPOfficial·Oct 21

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی زیر صدارت پولیس انفراسٹرکچر منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری مخصوص اضلاع اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس کے ایسے منصوبے جو تکمیل کے قریب ہیں کو کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کرکے مکمل کیا جائے گا۔ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی استعداد کار میں اضافے کے لیے درکار تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ اس ضمن میں زیر تعمیر تھانوں، جدید آلات و اسلحے کی فراہمی، تکنیکی ضروریات اور دیگر منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس میں مخصوص اضلاع میں ہنگامی نوعیت کے پولیس اسکیموں پر کام کو تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح جن منصوبوں کے لیے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبیلو پی) سے منظوری درکار ہے، ان کی منظوری کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کو درکار وسائل کے لیے فوری طور پر فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ اجلاس کو صوبے کے مختلف سیف سٹی منصوبوں اور ڈیجیٹائزیشن کے منصوبوں کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی بریف کیا گیا۔

Post attachment
Deputy Commissioner Peshawar avatar
⟳ Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa retweeted
Deputy Commissioner Peshawar@DCPeshawar·Oct 19

🚨 پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن بھرپور انداز میں جاری صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر رنگ روڈ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے آپریشن تیزی سے جاری ہے۔@CSKPOfficial @infokpgovt

Post attachmentPost attachmentPost attachmentPost attachment
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa avatar
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa@CSKPOfficial·Oct 5

حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے میں زمین کے ریکارڈ سے متعلق خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ای فرد پورٹل کا اجرا کردیا ہے۔ شہری فرد کا حصول گھر بیٹھے یا اپنے قریبی نادرا ای سہولت مرکز سے کرسکیں گے۔ فرد کے اجرا کی سہولت تین چینلز یعنی نادرا ای سہولت مراکز، آفیشل ویب سائٹ کا سیلف سروس پورٹل اور دستک ایپ پر دستیاب ہوگی۔ فرد کی فیس ون لنک اور ایزی پیسہ کے ذریعے الیکٹرانک طریقے سے جمع ہوگی۔ فرد پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے مرکزی اراضی ریکارڈ سے اس کی آن لائن تصدیق بھی ممکن ہوگی، جس سے دستاویز کی اصلیت کی جانچ ہوسکے گی۔ ڈیجیٹل پبلک فیڈ بیک نظام کے تحت ریونیو خدمات حاصل کرنے والے شہریوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کی رائے لی جائے گی اور شہری اطمینان کو چار درجات میں ریکارڈ کیا جائے گا۔ غیر مطمئن شہریوں کی شکایات فوری ازالے کیلئے براہ راست ڈپٹی کمشنر کے ڈیش بورڈ پر ظاہر ہوں گی۔ شہریوں کی رائے کو ڈپٹی کمشنرز کے ماہانہ اجلاسوں میں کارکردگی کے اہم اشاریے کے طور پر شامل کیا جائے گا۔ ای فرد کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم جاری ہے تاکہ شہری نئی سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ عوام کو سرکاری خدمات کی فراہمی مزید آسان بنانے کے لیے بورڈ آف ریونیو میں کال سینٹر کے قیام اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس خدمات کو بھی بروئے کار لانے کا عمل جاری ہے۔

0:15
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa avatar
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa@CSKPOfficial·Oct 5

Any details, contact, etc?

جناب, یہ بچی کرک سے تعلق رکھتی ہے اور اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہے۔ والد صاحب وفات پا چکے ہیں جبکہ والدہ کڈنی کی مریضہ ہیں۔ آپ سے مؤدبانہ اپیل ہے کہ اس بچی کی تعلیمی اخراجات کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔ 🙏 @CSKPOfficial

Post attachment
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa avatar
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa@CSKPOfficial·Oct 5

Can someone send me their location or contact details?

السلام علیکم، عاجزانہ گزارش ہے کہ اگر ممکن ہو تو اس غریب اور معذور بھائی کی بھی مدد فرما دیں۔ جیسے آپ نے اس بابا کی مدد کی تھی، ویسے ہی اس کی بھی کچھ مدد ہو جائے تو بڑی مہربانی ہوگی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔ @CSKPOfficial

0:25
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa avatar
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa@CSKPOfficial·Sep 28

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور بے ہنگم تعمیرات کے خلاف حکومتی اقدامات میں تیزی صوبے بھر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور بے ہنگم تعمیرات کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت خیبرپختونخوا ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف قانون سازی کو مزید سخت بنانے کے لئے ترامیم پر کام جاری ہے۔غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کارروائیوں کے لائحہ عمل کو بھی مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ مجموعی طور پر 708 ہاؤسنگ سکیموں کی میپنگ مکمل کی جا چکی ہے۔ سائبر اور آن لائن فراڈ کی روک تھام کے لیے تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ساتھ باہمی رابطہ کاری کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی فائلوں سے متعلق شہریوں کو درپیش مسائل کے حل اور لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تحت ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے "ون ونڈو آپریشن" کے قیام پر کام جاری ہے، جس سے منظوری اور دیگر قانونی تقاضوں کے مراحل آسان اور شفاف ہو سکیں گے۔ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے آن لائن فورم قائم کیا جارہا ہے، جبکہ عوام کو حکومت سے منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بارے میں مستند معلومات کی فراہمی کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ آپ اس حوالے سے اپنی تجاویز کمنٹس میں شئیر کرسکتے ہیں۔

0:13