←
PPP77,831 posts
PPP avatar

PPP

@MediaCellPPP

Official twitter account of the Secretariat of Chairman Pakistan Peoples Party @BBhuttoZardari.

◷ Joined January 2013▧ 25,369 Photos and videos
PPP avatar
PPP@MediaCellPPP·5h

"پاکستان پیپلز پارٹی کو اس بات پر اعتماد ہے کہ ہم نہ سلیکشن کے ذریعے اور نہ ہی فارم 47 کی بنیاد پر اقتدار میں آتے ہیں، بلکہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ سندھ کے عوام کو جب انتخابات میں یہ فیصلہ کرنے کا موقع ملتا ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، جی ڈی اے یا ایم کیو ایم میں سے کس کا انتخاب کریں، تو وہ دیگر جماعتوں کو مسترد کرکے پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔" چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو۔

7:52
PPP avatar
PPP@MediaCellPPP·5h

سیف سٹی کی تعریف مختلف ہو سکتی ہے، لیکن میری نظر میں موجودہ حکومت نے کیمروں کا جو نظام قائم کیا ہے، اس پر بھی ایک دلچسپ صورتحال سامنے آئی ہے۔ پہلے یہی لوگ تنقید کرتے تھے کہ سیف سٹی کے کیمرے کیوں نہیں لگائے گئے، اور اب جب کیمرے نصب ہو گئے ہیں اور ان کی مدد سے جرائم کی نشاندہی ہو رہی ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے جا رہے ہیں تو اعتراض کیا جا رہا ہے کہ کیمرے کیوں لگائے گئے ہیں۔ کسی ایک معاملے کو جواز بنا کر مجموعی کارکردگی پر تنقید کرنا مناسب نہیں۔ آج صوبے بھر میں مفت صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور تعلیم کے شعبے میں بھی تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ یقیناً خامیاں اور بہتری کی گنجائش موجود ہے، لیکن ان کا حتمی فیصلہ عوام انتخابات میں اپنے ووٹ کے ذریعے کریں گے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو۔

2:03
PPP avatar
PPP@MediaCellPPP·5h

"کراچی کا موازنہ پاکستان کے کسی بھی دوسرے شہر سے کرنا مناسب نہیں، خصوصاً اس کی آبادی کے تناظر میں۔ پاکستان کا کون سا دوسرا شہر ہے جسے چار مختلف ادارے مل کر چلا رہے ہوں؟" چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو۔

1:15
PPP avatar
PPP@MediaCellPPP·5h

عوام کے مسائل پر توجہ دینا اس لیے ضروری ہے کہ ہم اس وقت کسی معمول کے دور سے نہیں گزر رہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے بعد بھی خطے میں مکمل امن قائم نہیں ہو سکا، جبکہ ہمارے ملک میں غربت، بے روزگاری اور مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے اور فی الحال ان میں کمی کے واضح آثار نظر نہیں آ رہے۔ جہاں تک میری رائے ہے، اس معاملے پر بہت کام ہوا ہے، لیکن بہتری کی گنجائش اب بھی موجود ہے اور اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ ایسے حالات میں کیا یہ مناسب ہے کہ ہر صورت زبردستی کوئی فیصلہ مسلط کرنے کی کوشش کی جائے؟ ایک طرف بحث کا آغاز کیا جائے اور دوسری طرف یہ بھی کہا جائے کہ فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے۔ اگر فیصلہ ہو چکا ہے تو پھر بحث کس بات پر ہو رہی ہے؟ کیا مجھے اپنی رائے دینے، اپنا مؤقف پیش کرنے اور تاریخ کے حوالوں سے اس معاملے کے مختلف پہلو واضح کرنے کا بھی حق نہیں؟ اگر میں یہ سب نہیں کروں گا تو اپنی ذمہ داری کیسے پوری کروں گا؟ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو۔

2:42
PPP avatar
PPP@MediaCellPPP·5h

“پنجاب کی تاریخ میں کب ایسا ہوا ہے کہ لسانی بنیادوں پر خون خرابہ ہوا ہو؟ میں کسی کو دھمکی نہیں دے رہا بلکہ زمینی حقائق بیان کر رہا ہوں کہ اس معاملے کی حساسیت کیا ہے۔ لسانی بنیادوں پر تصادم ہمارے صوبے کی تاریخ کا حصہ رہا ہے۔ ماضی میں جو کچھ ہوا، اس کے بعد ہم نے طویل جدوجہد اور کوششوں کے ذریعے ان حالات پر قابو پایا ہے۔” چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو۔

2:16
PPP avatar
PPP@MediaCellPPP·5h

آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت کے بغیر منظور نہیں ہو سکتی، لیکن ہمیں پاکستان کی تاریخ میں ہونے والے ریفرنڈمز کے پس منظر کو بھی دیکھنا ہوگا۔ ماضی میں جب بھی غیر جمہوری انداز میں ریفرنڈم کروائے گئے، ان کے پیچھے مخصوص مقاصد اور مفادات کارفرما رہے۔ صوبوں سے متعلق فیصلے کرنے کے لیے پاکستان کے آئین میں اس نوعیت کے ریفرنڈم کی کوئی گنجائش نہیں دی گئی۔ اگر ہم نے نئے صوبے بنانے ہیں تو وہ زور زبردستی یا غیر آئینی طریقے سے نہیں بلکہ آئین میں دیے گئے طریقہ کار کے مطابق بننے چاہئیں۔ آئینی راستہ اختیار کرنے میں آخر مسئلہ کیا ہے؟ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو۔

2:49
PPP avatar
PPP@MediaCellPPP·5h

ایم کیو ایم کی تاریخ میں ہتھیار اٹھانے کے واقعات رہے ہیں، جبکہ جماعتِ اسلامی کی تاریخ بھی سب کے سامنے ہے، ان کا تھنڈر اسکواڈ بھی ماضی کا حصہ رہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی نہ ایسی کوئی تاریخ رہی ہے اور نہ ہی ہمارا ماضی، حال یا مستقبل اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ہم کبھی ہتھیار اٹھائیں یا تشدد کی دھمکی دیں۔ آپ مجھے بھی جانتے ہیں اور میرے خاندان کو بھی، ہمارا کبھی ایسا ماضی نہیں رہا۔ میری گفتگو کا مقصد کسی کو دھمکی دینا نہیں بلکہ خطرے کی گھنٹی بجانا تھا، کیونکہ سندھ میں یہ معاملہ ہمیشہ سے انتہائی حساس نوعیت کا رہا ہے۔ میری بات اسی تناظر میں تھی اور اسے اسی پس منظر میں سمجھا جانا چاہیے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو۔

6:00
PPP avatar
PPP@MediaCellPPP·6h

سیاسی آزادی کیلئے پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے لیے ضروری ہے کہ یہ عمل ایک وسیع تر سیاسی ری سیٹ کا حصہ ہو، جس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں اپنا کردار ادا کریں۔ اگر حکومت ذمہ دارانہ سیاسی رویہ اپنائے گی تو پی ٹی آئی کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ سیاسی استحکام کے لیے دونوں جانب سے سنجیدگی اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل ضروری ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو۔

1:41
PPP avatar
PPP@MediaCellPPP·6h

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر میرا مؤقف ہے کہ وہاں کے سیکیورٹی حالات اور عوام کی مشکلات سے صوبائی حکومتیں بری الذمہ نہیں ہو سکتیں۔ اگر صوبے کا وزیراعلیٰ خود یہ مؤقف اختیار کرے کہ وہ دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں کرے گا تو پھر وفاقی حکومت کے لیے مداخلت کے جواز پیدا ہوتے ہیں۔ اس معاملے میں وفاقی حکومت کا آئینی مؤقف مضبوط ہے۔ آئینِ پاکستان کا مطالعہ کریں تو اس میں واضح طور پر درج ہے کہ کن حالات میں ایمرجنسی نافذ اور گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو۔

1:30
PPP avatar
PPP@MediaCellPPP·6h

میں نے کب انکار کیا کہ میں اس نظام کا اسٹیک ہولڈر نہیں ہوں؟ میری جماعت کے پاس آئینی عہدے بھی ہیں، صوبائی حکومتیں بھی ہیں اور قومی اسمبلی میں بڑی تعداد میں نشستیں بھی ہیں۔ یہی وہ عوامل ہیں جو میری بات کو وزن دیتے ہیں اور حکومت کو میری تجاویز سننی چاہئیں۔ ہمارا بنیادی مسئلہ معاشی بحران اور ایک سنگین معاشی آفت ہے۔ عوام کو تقسیم کی سیاست اور دوسرے معاملات میں الجھانے کے بجائے ان کے حقیقی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ میں نے اپنی گفتگو میں خود تسلیم کیا کہ غلطیاں ہوتی ہیں، میں حقائق سے انکار نہیں کر رہا بلکہ میری کوشش ہے کہ اصل مسائل اور زمینی حقائق پر توجہ مرکوز کی جائے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو۔

2:28
PPP avatar
PPP@MediaCellPPP·6h

گزشتہ روز پہلی مرتبہ میں نے بنیادی عوامی مسائل اور نظام کی بہتری کے لیے ری سیٹ پر تفصیلی گفتگو کی۔ گزشتہ پانچ چھ ماہ سے اس معاملے پر بحث جاری ہے، میں بھی ٹی وی دیکھتا ہوں اور اخبارات پڑھتا ہوں، لیکن اس دوران عوام کے بنیادی مسائل پر کوئی خاطر خواہ گفتگو نظر نہیں آئی۔ ہمارے میڈیا کی تقریباً 90 فیصد کوریج اسی بحث پر مرکوز ہے کہ نئے صوبے بنیں گے، فیصلہ ہو چکا ہے اور آگے کیا ہوگا۔ میری کوشش تھی کہ اس بحث سے آگے بڑھ کر عوام کے اصل مسائل، مہنگائی، غربت اور بے روزگاری پر بھی بات کی جائے، کیونکہ یہی وہ مسائل ہیں جن کا سامنا عام پاکستانی روزانہ کر رہا ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو۔

0:51
PPP avatar
PPP@MediaCellPPP·6h

26ویں آئینی ترمیم اس لیے ضروری تھی کہ ہم چاہتے تھے کہ عدلیہ اپنی اصل ذمہ داری یعنی عوام کو انصاف فراہم کرنے پر توجہ دے۔ ججز کا کام یہ طے کرنا نہیں کہ سموسے اور پکوڑے کی قیمت کیا ہونی چاہیے یا ڈیم کیسے بنائے جائیں۔ اسی لیے عدالتی اصلاحات ضروری تھیں تاکہ عدلیہ اپنا آئینی کردار مؤثر انداز میں ادا کر سکے اور عوام کو بروقت انصاف مل سکے۔ میری تمام سیاسی گفتگو کو ایک طرف رکھ کر اس بنیادی بات پر غور کرنا ضروری ہے کہ پاکستان کے عوام کو روزمرہ زندگی میں کن مشکلات کا سامنا ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری اور بنیادی ضروریاتِ زندگی کے مسائل ہماری اصل ترجیح ہونے چاہئیں۔ ہمیں ان مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جن کا سامنا اس ملک کا عام شہری ہر روز کر رہا ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جیو نیوز کے پروگرام میں آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو۔

1:57
PPP avatar
PPP@MediaCellPPP·7h

جہاں تک مخصوص نشستوں کا تعلق ہے تو میں دوبارہ واضح کرنا چاہوں گا کہ میری بات سیاسی اور جمہوری ری سیٹ کے تناظر میں تھی۔ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان جو اعتماد کا فقدان پیدا ہو چکا ہے، اسے کیسے دور کیا جائے؟ اپوزیشن کو کس طرح قائل کیا جائے کہ وہ پارلیمان میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے، پارلیمانی کمیٹیوں کا حصہ بنے اور اس اعتماد کو بحال کیا جائے جو ہم ایک دوسرے کے درمیان کھو چکے ہیں۔ میری تجویز کا مقصد اسی سیاسی فاصلے کو کم کرنا اور جمہوری عمل کو مضبوط بنانا تھا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جیو نیوز کے پروگرام میں آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو۔

4:13
PPP avatar
PPP@MediaCellPPP·7h

میں اس بات سے انکار نہیں کر رہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم میں میرا کردار نہیں تھا، یا میں نے ان کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔ ان ترامیم کے بعض مثبت نتائج بھی سامنے آئے۔ جہاں تک ججز کے تبادلوں کا معاملہ ہے تو حکومت کی ابتدائی تجویز یہ تھی کہ کسی جج سے مشاورت کے بغیر ان کا تبادلہ کیا جا سکے، لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کی تجاویز پر اس طریقہ کار میں تبدیلی لائی گئی۔ آنے والے اور سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس کو بھی اس عمل میں شامل کیا گیا اور ججز کو یہ حق دیا گیا کہ وہ جوڈیشل کمیشن کے سامنے اپنا مؤقف اور رائے پیش کر سکیں۔ یہ وہ اہم نکات تھے جو ہماری تجاویز کے نتیجے میں شامل کیے گئے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جیو نیوز کے پروگرام میں آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو۔

2:37
PPP avatar
PPP@MediaCellPPP·7h

اگر نظام کو ری سیٹ کرنے کی بات ہو رہی ہے تو سب سے پہلے یہ طے کرنا ہوگا کہ یہ ری سیٹ سیاسی اور جمہوری ہوگا؟ میں 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد نہیں کر رہا، لیکن میرا مؤقف ہے کہ 1973 کا آئین، 18ویں ترمیم اور 26ویں ترمیم کی طرح آئینی معاملات میں اتفاقِ رائے اور باہمی مشاورت بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ 1973 کا آئین ایک متفقہ دستاویز تھا، جسے تمام سیاسی قوتوں نے مل کر تسلیم کیا۔ 18ویں ترمیم کی اصل خوبصورتی بھی یہی تھی کہ وہ صرف ایک آئینی ترمیم نہیں بلکہ باہمی رضامندی اور مشاورت کا نتیجہ تھی۔ 26ویں ترمیم کے لیے بھی میں نے بھرپور کوشش کی کہ اسے زیادہ سے زیادہ سیاسی حمایت حاصل ہو۔ میری جماعت کا میثاقِ جمہوریت سے ایک تاریخی تعلق ہے اور یہ ایک نامکمل ایجنڈا تھا جسے مکمل کرنا ضروری تھا۔ میری خواہش تھی کہ آئینی نظام کو بھی وہی مضبوطی اور سیاسی اتفاقِ رائے حاصل ہو جو 1973 کے آئین اور 18ویں ترمیم کو حاصل ہوا تھا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جیو نیوز کے پروگرام میں آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو۔

4:13
PPP avatar
PPP@MediaCellPPP·7h

جہاں تک نظام کے کولپس ہونے کی بات ہے تو اس کے پیچھے بہت سی وجوہات اور عوامل ہیں۔ اگر ہم 1973 کے آئین کا جائزہ لیں تو اس پر براہِ راست اور بالواسطہ حملے ہوتے رہے ہیں اور آئینی عمل میں مسلسل رکاوٹیں پیدا کی گئی ہیں۔ اس لیے موجودہ صورتحال کو سمجھنے کے لیے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ نظام کیوں ناکام ہوا، اس کی بنیادی وجوہات کیا ہیں اور کیا ملک نے واقعی آئین کے مطابق سفر کیا ہے؟ اگر موجودہ سیٹ اَپ میں شامل محسن نقوی نظام کو کولپس قرار دے سکتے ہیں تو پھر دوسرے اسٹیک ہولڈرز کو اپنی رائے دینے اور سوال اٹھانے کا حق کیوں نہیں؟ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جیو نیوز کے پروگرام میں آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو۔

1:55