🌱 OFFICIAL POSTER 🌱
On the occasion of 17 September — Altaf Hussain Bhai’s 73rd Birthday, join the Global Tree Planting Campaign from 9–15 September 2026. 🌎🍀
Let’s make this birthday a celebration of life, hope, and a greener future.
#OnePlantForAltafBhai
صوبےکے معاملے پر بلاول زرداری کی جانب سے کراچی اور دیگر شہروں میں مہاجروں کا خون بہانے کی دھمکی پیپلزپارٹی کی مہاجر دشمنی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ان دھمکیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔
بلاول زرداری یہ مت بھولو!
لگے کی آگ تو آئیں گے گھرکئی زد میں
یہاں پہ صرف ہمارا مکان تھوڑی ہے
2/2
میں ایم کیوایم کے تمام سینئرساتھیوں سےکہتاہوں کہ وہ بلاول کی کھلی دھمکی پر اپنی ذمہ داری کوسمجھیں، قوم انہیں پکاررہی ہے، چھوٹی موٹی باتیں ایک طرف رکھیں اورتحریک میں واپس آئیں۔ تمام وفاپرست ساتھی اس معاملے پر میدان عمل میں آئیں۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر ہنگامی خطاب
17 نومبر2026ء
بلاول زرداری کی جانب سے خون بہانے کی دھمکی پر الطاف حسین کا جواب :
—————————
بلاول زرداری ایک طرف سخت جمہوریت پسند بنتے ہیں، وہ 26 ویں اور27 ویں آئینی ترمیم منظورکرانےکے لئے پیش پیش تھے، انہوں نے اس ترمیم کے لئے حق میں سب سے زیادہ بیانات دیے تھے،28 ویں ترمیم کے حوالے سے بھی بلاول زرداری خاموش تھے لیکن جیسے ہی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک میں نئے صوبے بنانے کی تجویز پیش کی تب بھی بلاول زرداری اورپیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں نےکہا کہ پنجاب، بلوچستان یا خیبر پختونخوا میں صوبے بننے چاہئیں لیکن سندھ میں صوبے بنانے کی قطعی ضرورت نہیں۔ اوراب صوبوں کے قیام کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے کی باتیں ہورہی ہیں توبلاول زرداری نے اشتعال انگیززبان استعمال کرنا شروع کردی ہے اورکراچی پریس کلب میں تقریرکرتے ہوئے انہوں نے کھلم کھلا دھمکیاں دی ہیں کہ” اگر سندھ میں تقسیم کی گئی تو کراچی میں خون کی ندیاں بہہ جائیں گی، پھر حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص میں بھی خون بہے گا “۔ میں بلاول زرداری سے پوچھتا ہوں کہ تم یہ دھمکی کسے دے رہے ہو؟ کیا ملک میں 12 صوبوں کی تجویز مہاجروں نے پیش کی ہے؟ کیا ملک کا سسٹم کولیپس ہونے کی بات مہاجروں نے کی ہے؟ کیا صوبوں کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے کی بات مہاجروں نے کی ہے؟ اگر وفاقی حکومت اور طاقتور ادارے ملک کے آئین میں 26ویں اور27 ویں آئینی ترمیم کریں توبلاول اس کے سب سے بڑی حمایتی بلکہ اس کے علامہ بن جاتے ہیں لیکن جب 28 ویں ترمیم لانے اور صوبوں کے قیام کی بات آئی ہے توآپ نے کراچی اورسندھ کے دیگرشہری علاقوں میں خون کی ندیاں بہانےکی بات کیوں کی؟ آپ کسے مارو گے؟ کس کے خون سے ہولی کھیلو گے؟ پیپلزپارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے میں بھی لسانی فساد کےنام پر مہاجروں کا قتل عام کیا، راولپنڈی میں بینظیربھٹوکا قتل ہوا تو آپ نے 27 ، 28 اور 29 دسمبر2007ء کوتین روز تک کراچی میں مہاجروں کے خون سے ہولی کھیلی، ہزاروں گاڑیاں، دکانیں، بینک، فیکٹریاں اور شہریوں کی املاک کوآگ لگائی،ماؤں بہنوں کی عصمتیں تار تار کیں، ہمیں وہ سب یاد ہے،ہم نےبہت صبرکیا اوراس ظلم وبربریت کا معاملہ اللہ پرچھوڑ دیا،لیکن آج صوبوں کے معاملے پر ایک بار پھر بلاول زرداری نے کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اور ٹنڈوالہ یار میں خون بہانے کی بات کی ہے، آخرتم کس کے خون کی ندیاں بہاؤ گے؟ صوبے بنانے اور ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ حکومت کرے، اس پر عمل درآمد حکومت اور طاقتور ادارے کریں اور تم اس کی سزا مہاجروں کودو، مہاجراب اس غنڈہ گردی کوقبول نہیں کریں گے۔
میں کراچی، حیدرآباد، سکھر،میرپورخاص اورٹنڈوالہ یار اوردیگرشہروں میں رہنے والےمہاجروں سےکہتاہوں کہ بلاول زرداری نے سڑکوں پر آپ کےخون کی ندیاں بہانے کی دھمکی دی ہے، لہذا آپ کوچاہے اپنے گھرکی کوئی قیمتی چیز ہی کیوں نہ بیچنی پڑے، آپ وہ بیچیں، اسلحہ کے لائسنس بنوائیں اوراپنے تحفظ کے لئے اور جو دھمکی بلاول نےدی ہے اس دھمکی کا مقابلہ کرنے کے لئے ابھی سے تیاری شروع کردیں۔ صرف نوجوان ہی نہیں بلکہ مائیں، بہنیں بیٹیاں بھی اسلحہ کےلائسنس بنوائیں، ہرمہاجر کوچاہیےکہ وہ اپنے تحفظ کے لئے اسلحہ حاصل کرے۔پیپلزپارٹی نے مہاجروں کابہت خون بہالیا، بہت ہوچکا، میں نوجوانوں، جین زی، ہر فرد سے کہتا ہوں کہ اپنے تحفظ اور بلاول زرداری کی دھمکی کا مقابلہ کرنے کی تیاری شروع کردیں۔ ہم بھی دیکھتے ہیں کہ زورکتنا بازوئے قاتل میں ہے۔
بلاول زرداری نےکراچی، حیدرآباد اوردیگر شہروں میں خون بہانے کی جودھمکی دی ہے اس پریہاں کا ہر پشتون، پنجابی، بلوچ اور دیگر ہرمظلوم اب مہاجروں کے ساتھ کھڑاہوگا، پنجابی، پختون، بلوچ اورحق پرست سندھی بھی مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کوبڑی حد تک سمجھ چکے ہیں،اب پیپلزپارٹی نے ڈاکوؤں جیسی اپنی روایتی قتل وغارتگری کاعمل کیا اور مہاجروں پرچڑھائی کی توپنجابی، پختون، بلوچ حق پرست سندھی بھی خاموش نہیں بیٹھیں گےاور وہ بھی اپنے مہاجر بھائیوں کی مدد کوآئیں گے اوران کے ساتھ ہوں گے۔
اگر بلاول زرداری میں اخلاقی جرات ہوتی تو جنہوں نے صوبوں کے قیام کا منصوبہ بنایا، جنہوں نے اس پر ریفرنڈم کرانے کی بات کی ہے وہ ان سے لڑنے کی بات کرتا، مہاجروں کاخون بہانے کی دھمکیاں کیوں دے رہاہے؟ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے بھی پوچھتاہوں کہ وہ بلاول زرداری کی دھمکیوں پر اب تک کیوں خاموش ہیں۔
میں مسلح افواج کے سربراہ فیلڈمارشل عاصم منیر، تمام کورکمانڈرزاورآپریشنل کمانڈرز سے کہتاہوں کہ اگرآپ ملک کی بہتری کےلئےکچھ کرناچاہتے ہیں اور مہاجر عوام اس کی سپورٹ کررہے ہیں تو مہاجروں کی حفاظت کون کرے گا؟ آپ مجھ پراورمیری ایم کیوایم پر عائد ہرقسم کی غیراعلانیہ پابندی ختم کریں اور ایم کیوایم سیاسی سرگرمیوں کی مکمل آزادی دی جائے۔
👇 1/2
وفاقی وزراء کی جانب سے عمران خان کے خط کوNROقراردیاجارہاہے
عمران خان ایک بہادر اورنڈرانسان ہیں وہ
کسی قسم کی ڈیل نہیں کرسکتے
…………………………………………………………
بانی پی ٹی آئی عمران خان صاحب نے وفاقی آئینی عدالت، سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کے نام خط تحریرکیاہے، یہ خط معروف قانون داں جناب سلمان صفدر اورجناب لطیف کھوسہ کے ذریعے منظرعام پر آیا جس کے مندرجات پڑھ کر پی ٹی آئی کے کارکنان وعوام ذہنی کشمکش میں مبتلا ہیں کہ آیا یہ خط واقعتا عمران خان صاحب نے لکھا ہے یا نہیں۔
سلمان صفدر ایڈوکیٹ اور لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ نے گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں عمران خان صاحب سے 4 گھنٹے طویل ملاقات کے بعد اس خط کے بارے میں کچھ نہیں بتایاتھا لیکن اچانک یہ خط سامنے آیا کہ عمران خان صاحب نے کوئی خط لکھا ہے۔ اس خط میں عمران خان نے اپنی زوجہ محترمہ بشریٰ بی بی کی شدید علالت کاتذکرہ کیاہے اور اپنی صحت کے بارے میں بتایا ہے کہ آئیسولیشن کی وجہ سے ان کابلڈپریشر193 تک پہنچ گیا ہے، ان کی ایک آنکھ کی بینائی 85 فیصد متاثرہوگئی ہے اورڈاکٹروں نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ انہیں برین ہیمرج اوردل کادورہ پڑسکتا ہے۔ عمران خان کے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ اگر وہ جیل میں مرگئے تو اپنی بے گناہی کیسے ثابت کریں گے۔
موجودہ حکومت کے وزراء عمران خان صاحب کے اس خط کو این آراو قراردے رہے ہیں اور انکی جانب سے ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ خدانخواستہ عمران خان صاحب نے پس پردہ کوئی ڈیل کرلی ہے۔ عدالتوں کے چیف جسٹس صاحبان کو خط لکھنے میں قطعی اورقطعی برائی نہیں ہے لیکن خط کی تحریر پڑھ کر ہر ذی شعور ذہنی کشمکش میں مبتلاہوگیا ہے کہ ایک ایسا شخص جو ساڑھے تین سالوں سے اڈیالہ جیل میں تمام تر پابندیوں اورناروا سلوک کے باوجود بہادری، ہمت اور شجاعت کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا ہو آیا وہ اس طرح کا عمل نہیں کرسکتا۔
میری سوچ وفکر اورخیال کے مطابق اپنے وکلاء سے 4 گھنٹے کی ملاقات کے دوران عمران خان صاحب نے اپنے وکلاء کو چند نکات لکھوائے ہوں گے اوران کے وکلاء سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ نے ان نکات کو خط کی شکل دی ہوگی لیکن جس میں عمران خان نے اپنے لئے کسی قسم کی رعایت کے حوالے سے سرے سے کوئی تذکرہ نہیں کیاہوگا۔اب صورتحال یہ ہے کہ عمران خان صاحب سے ڈاکٹروں کی ملاقات بند ہے اوران کی بہنوں کو بھی عمران خان سے ملنے نہیں دیاجارہاہے تو انہوں نے سوچا ہوگا کہ اپنی کنڈیشن کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کردوں لیکن جب کوئی جیل میں کسی سے ملاقات کرنے جاتا ہے تووہاں بہت سی باتیں آف دی ریکارڈ ہوتی ہیں، عمران خان نے اپنی صحت کے حوالے سے اپنے وکلاء کو آگاہ کیاہوگا، اگرہم اس خط کے بیانئے کودرست مان لیں تو اس کی تصدیق کیسے کریں گے؟عمران خان صاحب نے اپنی صحت کے حوالے سے جوباتیں کی ہیں توجیل میں ان سے ملاقات کرنے والے دونوں حضرات پائے کے وکیل ہیں جن کے فوجی جرنیلوں سے رابطے ہوں گے، انہیں چاہیے تھا کہ وہ ایک بھی لمحہ ضائع کیے بغیرفوجی جرنیلوں سے مطالبہ کرتے کہ عمران خان صاحب کو فی الفور اسپتال منتقل کیاجائے، ان کے تمام طبی ٹیسٹ کرائے جائیں اور انہیں علاج ومعالجے کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔
میں ذاتی طورپر نہیں سمجھتا کہ عمران خان صاحب نے یہ خط لکھا ہوگا اورمیں آج بھی اس بات پر قائم ہوں کہ عمران خان صاحب کسی قسم کی ڈیل نہیں کرسکتے، وہ بہادر اورنڈر انسان ہیں اورساڑھے 3 برس سے جیل کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں، انہوں نے کبھی کسی سے نہیں کہا کہ میری رہائی کی کوششیں کرو۔
میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان صاحب این آراو مانگ سکتے ہیں، وفاقی وزراء کی جانب سے اس خط کی آڑ میں ان پر این آراو مانگنے کے جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ ماضی میں جب عمران خان کوعدالتی حکم پر شفاانٹرنیشنل اسپتال کے بجائے پمزاسپتال لے جایاگیا تھا تو انہوں نے اپنی بہن کوبتایاتھا کہ یہ مجھے مرسی کی طرح مارناچاہتے ہیں لیکن اس خط سے لگتاہے کہ عمران خان کوطبی سہولیات سے محروم کرکے موت کی آغوش میں دھکیلاجارہاہے اس پر تحریک انصاف کی قیادت کو واضح حکمت عملی بنانی چاہیے۔
میں تحریک انصاف کے کارکنان سے کہتا ہوں کہ اس صورتحال پر ہرگز مایوس نہ ہوں اوراپنی جدوجہد جاری رکھیں۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 497ویں ہنگامی خطاب
17، نومبر2026
صوبے کے معاملے پر بلاول کی کراچی میں خون بہانے کی دھمکی قابل مذمت ہے
مہاجر اس دھمکی کا مقابلہ کرنے کی تیاری کریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر ، کورکمانڈر نوٹس لیں
بانی و قائد الطاف حسین کا فکر انگیز ہنگامی خطاب
@AltafHussain_90@BBhuttoZardariyoutu.be/Btgzl0vLtsA?is=eHw8…
Pakistan: MQM founder Altaf Hussain has appealed to the Chief Justices of the Supreme Court, Constitutional Court, and Islamabad High Court to give "sympathetic consideration" to Imran Khan’s letter and immediately proceed with his cases.
In a video message, he urged the judiciary to act without delay.
#ImranKhan#AltafHussain#Pakistan
3/3
سہ جہتی حکمت عملی اورنئی نسل کی ذمہ داری :
Gen Z جان جائیں کہ طاقتور قوتیں اور اسٹیبلشمنٹ اپنی سہ جہتی حکمت عملی کے تحت کسی تحریک کی آواز کو کچلنے کیلئے کس طرح کے طریقے اختیار کرتی ہے، کسی بھی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں کو اس طرح کرمنلائز کیاجاتا ہے کہ یہ سیاسی کارکن یا جمہوریت اور انصاف مانگنے والے لوگ نہیں بلکہ دہشت گردوں کا ٹولہ ہے لہٰذا ان پر چڑھائی کرکے انہیں ماردو۔
یہی عمل گزشتہ 34 برسوں سےایم کیوایم کے خلاف جاری ہے اورآج پی ٹی آئی کے خلاف کیاجارہا ہے۔ میں Gen Z سے کہتا ہوں کہ وہ ایم کیوایم کی ویب سائٹ پر میری کتاب ”اسٹیبلشمنٹ کی سہ جہتی حکمت عملی“ کاضرور مطالعہ کریں، اس کے علاوہ میری دیگر تصانیف میں حقوق کی جدوجہد کرنے والے کارکنوں کیلئے اتنا مواد موجود ہے جوانہیں کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس نہیں ملے گا۔ میری تحقیقی کتابوں کامطالعہ کرنے پر نوجوان نسل کو آگاہی ملے گی کہ ظالم وجابراستحصالی قوتوں سے نجات کیسے حاصل کی جائے کیونکہ جب تک نوجوان نسل کے لوگ ملک وقوم کولاحق مرض کو نہیں جانیں گے تو وہ اس مرض کا علاج نہیں کرسکیں گے۔
حقوق کی جدوجہد کرنے والے سیاسی کارکنوں کو جذباتیت سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ تحریکیں جذبات کی نہیں بلکہ صبروبرداشت کی طالب ہوتی ہیں اور جذباتیت میں کیے گئے فیصلے ہمیشہ نقصان پہنچاتے ہیں، سسٹم کے خلاف جدوجہدکرنے والوں کو استحصالی قوتوں کی طاقت ہمیشہ پیش نظر رکھ کرتیاری کرنی ہوگی تب ہی عوامی انقلاب آیا کرتے ہیں، انقلاب محض جذباتی دعوؤں اور نعرے لگانے سے نہیں آیاکرتے۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 496 ویں فکری نشست سے خطاب
15 نومبر 2026ء
2/3
عراق:
جب انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ عراق کے صدر صدام حسین کےخلاف ہوئی تو ان پر Weapons of Mass Destruction (WMD) یا بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے مہلک ہتھیاروں کا الزام لگایا گیا، انٹرنیشنل اداروں کی جانب سے مہلک ہتھیاروں کی برآمدگی کے لئے عراق کی تلاشی لی گئی۔ پھر بھی عراق کے خلاف WMD کوجوازبناکرعراق پر حملہ کیا گیا، اس پربمباری کی گئی، اس پر قبضہ کیاگیا، صدام حسین کوگرفتارکرکے پھانسی دیدی گئی۔ عراق کواس طرح تباہ کیا گیا کہ وہ آج تک اس تباہی سے نہ نکل سکا۔ جب یہ سب کچھ کیاگیاتو کوئی بھی اسلامی ملک عراق کی حمایت میں نہ آیا۔
لیبیا:
عراق کے بعد لیبیا کے ساتھ بھی وہی کچھ کیا گیا، لیبیا تیل کی دولت سے مالامال اور ایک خوشحال ملک تھا، لیبیا کے رہنما کرنل معمرقذافی استعماری قوتوں کی کارستانیوں کے بخوبی واقف تھے، چنانچہ کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت ان پر بھی الزامات لگائے گئے،انہیں دنیا سے آئسولیٹ کیا گیا، لیبیا میں ایکشن کئے گئے، یہاں تک کہ معمرقذافی کوبہیمانہ طریقے سے قتل کردیاگیا اور پھر لیبیا کومکمل طورپر تباہ کردیا گیا۔
شام:
عراق اورلیبیا کی طرح شام کا ملک بھی انٹرنیشنل اسیٹبلشمنٹ کے نشانے پر تھا۔اسے بھی دنیا سے کاٹ کر آئسولیٹ کردیا گیا، وہاں کی حکومت کوہٹانے کے لئے تمام کوششوں میں ناکامی کے بعد داعش جیسی تنظیم بنائی گئی، وہاں خانہ جنگی کرائی گئی اورپھربالآخرشام میں اس کے رہنما بشارالاسد کی حکومت کاتختہ الٹ دیاگیا اوروہاں داعش کی حکومت قائم کرادی گئی۔
ایران:
تازہ ترین مثال ایران کی ہے جسے برسوں تک پوری دنیاسے کاٹ کر رکھ دیاگیا، اسے آئسولیٹ کیاگیا، اس پر طرح طرح کی پابندیاں لگائی گئیں، کرمنلائزیشن کی پالیسی کے تحت ایران پر مختلف الزامات لگائے گئے، پھر اس پرباربارخطرناک حملے کئے گئے، اس پر وحشیانہ بمباری کی گئی، اس کی لیڈرشپ اورہزاروں شہریوں کو مار دیاگیا، اس کے انفرااسٹرکچر کوتباہ کردیا گیا، دنیامیں ایساماحول پیداکیا گیا کہ کوئی ملک اس کی حمایت میں نہ بولے، مغربی دنیاتودور کی بات ہے، او آئی سی یا کوئی اسلامی ملک اس کی حمایت میں آگے نہ آیا۔لیکن اس تمام جبر وستم کے باوجود ایران کے عوام ڈی مورالائز نہیں ہوئے اورانہوں نے استقامت کا مظاہرہ کیا۔
ڈی مورالائزیشن:
جیسے دنیا میں انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ نے اپنی پالیسی کے تحت اپنے مخالف ممالک، وہاں کے لیڈروں اوران کی حکومتوں کے خلاف کارروائیاں کیں اسی طرح پاکستان میں یہاں کی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اپنے مخالف لیڈروں، ان کی سیاسی جماعتوں اورتحریکوں کے خلاف بھی یہی کچھ اقدامات کرتی ہے، انہیں کچلنے کے لئے ان کے خلاف آپریشن کرتی ہے۔ وہی پالیسی اختیارکرتی ہے، یعنی پہلے انہیں آئسولیٹ کرو، کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت ان پر الزامات لگائیں اورپھر ان کے خلاف ریاستی طاقت کابیدریغ استعمال کریں اوراس جماعت کی قیادت، اس کے کارکنوں اورچاہنے والوں کے خلاف اسقدرشدت سے کارروائیاں کریں کہ وہ ڈر جائیں تاکہ سہ جہتی حکمت عملی کے تحت تیسرافیز ڈی مورالائزیشن شروع ہو یعنی ان میں مایوسی پیداہوجائے۔
یہی کچھ ایم کیوایم کے خلاف کیاگیا، یہی کچھ آج پی ٹی آئی کے خلاف کیاجارہا ہے، عمران خان اوران کے کئی ساتھی قید ہیں، ان کی خیبرپختونخوا میں حکومت کو ہٹادیاگیا، وہاں گورنرراج اورایمرجنسی نافذ کردی گئی، ان کے لوگوں کی اس طرح پکڑ دھکڑ کی گئی تاکہ لوگ ڈرکر خاموش ہوکربیٹھ جائیں۔
2/3
youtu.be/ymqIa30kx0Q?si=vvVF…
اسٹیبلشمنٹ کی سہ جہتی حکمت عملی ۔ ایک فکر انگیز لیکچر - 3
Three Pronged Strategy of Establishment
————————
اسٹیبلشمنٹ ملکی ہویا بین الاقوامی، اسٹیبلشمنٹ کی سہ جہتی حکمت عملی انہی تین طریقوں آئسولیشن، کرمنلائزیشن اورڈی مولائزیشن پر مشتمل ہوتی ہے اور سب کا طریقہ واردات کم وبیش ایک ہی جیسا ہوتا ہے۔ سمجھنے کی بات یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کواپنی پالیسی پر عمل کرنے کےلئے آئسولیشن کی ضرورت کیوں درکار ہوتی ہے؟جس جغرافیہ میں بھی کوئی تحریک، کوئی سیاسی جماعت یا کوئی لیڈر اس ملک کے نظام کی تبدیلی اور اسٹیٹس کوکے خلاف جدوجہد کرتا ہے اور حکومت وقت کے خلاف آوازاٹھاتا ہے تو وہاں کی اسٹیبلشمنٹ اس کے خلاف اسی حکمت عملی پرعمل کرتی ہے۔اس کی کوشش ہوتی ہے کہ اس لیڈر یااس کے ہم خیال لوگوں کواس کے ہمدردوں اور کمیونٹی سے آئسولیٹ کردیاجائے۔کیونکہ جب لیڈر روپوش ہو، جیل میں قید ہو یا اسے ملک سے باہر جلاوطن ہونے پر مجبور کردیاجائے تووہ اپنےکارکنوں، ہمدردوں اور ہم خیال لوگوں سے جسمانی طورپر دور ہوجاتاہے جس کا اثر پڑتاہے۔میں اس بات کوسمجھ سکتاہوں، پاکستان میں مجھے تین مرتبہ گرفتارکیاگیا، پھر جلاوطن ہونے پر مجبورکردیاگیا۔اسی طرح عمران خان گزشتہ تین سال سے جیل میں قید ہیں۔ان کی ملاقاتیں بند ہیں۔حتیٰ کہ آج انہیں ان کے وکلاء اوربہنوں تک سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔
آئسولیشن کی شکلیں۔
آئسولیشن کی کئی شکلیں ہوتی ہیں اور ہر ایک کااپنامقصداوراثرہوتا ہے۔ یعنی دیکھا جاتا ہےکہ فلاں لیڈر اسٹیبلشمنٹ کے سسٹم کو چیلنج کررہا ہے تواس کے خلاف طرح طرح کےہتھکنڈے اختیار کئے جاتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ اپنے ہتھکنڈوں میں ناکامی کے بعد کسی لیڈر کو راستے سے ہٹانے کے لئے اس کو Physically Eliminate کرنے کی، یعنی قتل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
مجھ پر پاکستان میں کئی مرتبہ قاتلانہ حملے کرائے گئے، سب سے سنگین واقعہ 21دسمبر 1991ء کو ہوا جب مجھ پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ عمران خان پرقاتلانہ حملہ کیاگیا، پنجاب میں ایک ریلی کے دوران انہیں گولی ماری گئی۔
آئسولیشن پالیسی کے تحت لیڈرشپ کو اس کے کارکنوں اورعوام سے کاٹ کراس کی فزیکل آئسولیشن کی جاتی ہے۔
آئسولیشن پالیسی کے تحت کسی کمیونٹی کو دیگرتمام کمیونٹیز سے کاٹ کر، یا اس کا سوشل بائیکاٹ کرکے اس کمیونٹی کی سوشل آئسولیشن کی جاتی ہے۔
سائیکلوجیکل آئسولیشن بھی آئسولیشن پالیسی کاحصہ ہوتاہے جس کے تحت کسی جماعت، تحریک یاقوم کو دہشت گرد، فاشسٹ قراردیکریااسی طرح کے الزامات لگاکراس کاامیج خراب کیاجاتا ہے اوراس کے خلاف ایساماحول بنادیاجاتا ہے کہ کوئی اسے قبول نہ کرے۔
آئسولیشن میں جغرافیکل آئسولیشن بھی شامل ہے، یعنی کسی قوم یاملک کو دوسری قوموں یادوسرے ملکوں سے کاٹ کررکھ دیا جائے اوراس کے خلاف ایسا ماحول بنادیاجائے کہ اسے بین الاقوامی سطح پر دوسرے جغرافیوں سے کاٹ دیاجائے۔
کرمنلائزیشن
جیسے میں پہلے بھی بتاچکاہوں کہ سہ جہتی حکمت عملی کے دوسرے نکتے ”کرمنلائزیشن“ کے تحت سسٹم کوچیلنج کرنے والے کسی بھی لیڈر، کسی تحریک یاسیاسی جماعت کوعوام میں بدنام کرنے کے لئے اسٹیبلشمنٹ اور اس کی ایجنسیاں طرح طرح کےالزام لگاتی ہیں،اس کے خلاف پروپیگنڈے کرتی ہیں،پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کا استعمال کرتی ہیں، جیسے ایم کیوایم کے پرطرح طرح کے الزامات لگائے گئے، اس کے رہنماؤں اورکارکنوں کو سیاسی کارکنوں کے بجائے کرمنلز اور دہشت گرد بناکرپیش کیاگیا، آج اسی طرح پاکستان تحریک انصاف پر بھی 9مئی کے واقعات، کورکمانڈرہاؤس اور ریڈیو پشاور پاکستان کوجلانے، جی ایچ کیو اورفوجی تنصیبات پر حملوں، دہشت گردی، تشدد اورطرح طرح کے الزامات لگائے گئے، عمران خان کواسرائیلی ایجنٹ، یہودی ایجنٹ، ملک دشمن قراردیاگیا، بین الاقوامی سطح پر بھی ان کاامیج خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان الزامات کے تحت تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں کی گئی۔
انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ اورمختلف ممالک کے خلاف کارروائیاں:
جیساکہ پہلےبتایا جاچکا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ دوطرح کی ہوتی ہے، ایک کسی ملک کی نیشنل اسٹیبلشمنٹ ہوتی ہے اوردوسری انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ ہوتی ہے۔ یہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ جب کسی لیڈر، کسی ملک کے مقبول رہنما، وہاں کے حکمراں، اس کی حکومت اوراس ملک کے خلاف ہوتی ہے تو اس کوبدنام کرنے کے لئے اس پر طرح طرح کے سنگین الزامات لگاتی ہے، اس کودنیا کے دیگر ممالک اوربین الاقوامی فورمزسے کاٹ دیتی ہے۔ پھر مختلف سنگین الزامات لگا کراس ملک کے خلاف ماحول بنایا جاتا ہے، اس کے خلاف فیصلے کئے جاتے ہیں اور طاقتورممالک ملکرپھراس کے خلاف بڑے بڑے ایکشن کرتے ہیں، اس کی مختلف مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔
1/3
وفا پرست کارکنان وعوام سعودی عرب کے آرگنائزر سلیم نصیر کے بہنوئی محمد عارف اور مڈل ایسٹ کمیٹی کے رکن لئیق بھائی کے کزن محمد اویس اقبال کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے اللہّ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ، بانی وقائد جناب الطاف حسین کی اپیل