←
Pakistan Peoples Party - PPP87,188 posts
Pakistan Peoples Party - PPP avatar

Pakistan Peoples Party - PPP

@PPP_Org

Islam is our Faith. Democracy is our Politics. Socialism is our Economy. All Power to the People. Martyrdom Is Our Path.

◷ Joined February 2013▧ 17,297 Photos and videos
Pakistan Peoples Party - PPP avatar
Pakistan Peoples Party - PPP@PPP_Org·Oct 3

لائیو: ضلع کیماڑی کراچی میں ہارون آباد، گٹر باغیچہ کے مقام پر گریٹر کراچی سیوریج پلان کے سلسلے نکاسی آب کے پانی کو صاف کرنے والے ٹریٹمنٹ پلانٹ ون کے منصوبے کی افتتاحی تقریب x.com/i/broadcasts/1DGleVNXR…

Pakistan Peoples Party - PPP avatar
Pakistan Peoples Party - PPP@PPP_Org·10h

نئے صوبوں کے قیام پر کئی ماہ سے جاری بحث، وفاقی حکومت کی جانب سے کابینہ اور پارلیمان میں معاملہ زیرِ بحث نہ لانے اور حکومتی کارکردگی پر خود کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ پیپلز پارٹی آئینی ڈھانچے میں تبدیلی کے بجائے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی حامی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو میں سیاسی مفاہمت، مضبوط پارلیمان اور جمہوری اداروں کے استحکام کے مؤقف کے ساتھ ماضی کی غلطیوں کا جائزہ لینے، اپوزیشن کو سیاسی گنجائش دینے اور خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی پی پی پی پی نفیسہ شاہ @ShahNafisa

13:05
Pakistan Peoples Party - PPP avatar
Pakistan Peoples Party - PPP@PPP_Org·10h

پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کا حصہ نہیں اور اسے حکومتی پالیسیوں پر آزادانہ تنقید کا حق حاصل ہے۔ نئے صوبوں کا قیام آئینی طریقہ کار اور عوامی رائے کے مطابق ہونا چاہیے، جبکہ سندھ اسمبلی کی قرارداد صوبے کے جمہوری مؤقف کی عکاسی کرتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی صورتحال پر سیاسی مسائل کے حل کے لیے پارلیمانی مذاکرات، نئے میثاقِ جمہوریت اور تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت سے سچائی و مفاہمت کمیشن کا قیام ضروری ہے۔ رہنما پی پی پی بیرسٹر عامر حسن @barristeraamir

15:32
Pakistan Peoples Party - PPP avatar
Pakistan Peoples Party - PPP@PPP_Org·10h

26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو جمہوری عمل کا حصہ بنانے اور ان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جبکہ حکومتی اراکین کا کہنا تھا کہ ان کے پاس 40 سے 45 آزاد ارکانِ قومی اسمبلی کے ساتھ رابطے ہیں اور وہ ترامیم منظور کروا سکتے ہیں۔ اس پر بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ آئینی ترامیم کو متنازعہ بنانے کے بجائے تمام سیاسی جماعتوں کی باہمی رضامندی اور مشاورت سے منظور کیا جائے، کیونکہ یہی جمہوریت کا اصل حسن ہے۔ رکن قومی اسمبلی پی پی پی آغا رفیع اللّٰہ @SyedAghaPPP

1:40
Pakistan Peoples Party - PPP avatar
Pakistan Peoples Party - PPP@PPP_Org·10h

وزیرِمملکت وضاحت کریں کہ ستائیسویں آئینی ترمیم سیاسی اتفاقِ رائے کے بجائے عددی اکثریت کے بل بوتے پر کیوں منظور کی گئی؟ شازیہ مری نظام کی ناکامی کی بات ہم نے نہیں کی، شازیہ مری سیاسی ری سیٹ کی بات ہم نے نہیں کی،شازیہ مری صوبوں کی تقسیم کی بات ہم نے نہیں کی،شازیہ مری یہ بات انہوں نے کی ہے، شازیہ مری ہم نے صرف اپنی رائے دی ہے، کیا اب اظہارِ رائے پر بھی پابندی ہے؟ کیا یہ بھی ہمارا حق نہیں؟شازیہ مری جمہوریت میں بولنے کا حق صرف حکومت کا نہیں، اپوزیشن کا بھی ہے۔ اختلافِ رائے جمہوریت کا بنیادی حق ہے، کوئی جرم نہیں، شازیہ مری بلاول بھٹو زرداری آئین کی بالادستی کا مطالبہ کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے لیے کسی سیاسی رعایت یا خصوصی مراعات کا نہیں،شازیہ مری وزراء دوسروں کو پارلیمانی جمہوریت کا درس دینے سے پہلے بتائیں کہ اپوزیشن کو پارلیمان میں اس کی جائز نمائندگی اور آواز سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے؟ شازیہ مری اگر اٹھارہویں آئینی ترمیم اتنا بڑا تاریخی کارنامہ ہے تو وفاقی حکومت صوبائی خودمختاری اور صوبوں کے آئینی مالی حقوق پر سوالات کیوں اٹھا رہی ہے؟ شازیہ مری پیپلز پارٹی سیاسی جوڑ توڑ یا غیر آئینی راستوں سے صوبوں کی تقسیم پر یقین نہیں رکھتی۔ نئے صوبوں کا قیام صرف آئینی طریقہ کار اور قانون کے مطابق ہونا چاہیے،شازیہ مری وزیرِمملکت وضاحت کریں کہ وہ سندھ کی تقسیم کی بات سندھ کے عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لیے بغیر کیوں کر رہے ہیں؟ شازیہ مری سندھ اسمبلی متعدد مرتبہ آئینی طریقے کے زریعئے، سندھ کی تقسیم کو مسترد کر چکی ہے،شازیہ مری چیئرمین بلاول نے واضح کیا ہے کہ نظام خودبخود نہیں گرا بلکہ جمہوری اداروں کو کمزور کرنے والوں نے اسے اس نہج تک پہنچایا ہے، شازیہ مری پیپلز پارٹی اپوزیشن کے لیے کوئی خصوصی رعایت نہیں مانگ رہی بلکہ مطالبہ کر رہی ہے کہ سیاسی قیدیوں، پارلیمانی نمائندگی اور جمہوری حقوق کو آئین پاکستان کے مطابق یقینی بنایا جائے، شازیہ مری سندھ وفاق کو تقریباً 585 ارب روپے کی اضافی مالی معاونت فراہم کرتا ہے، اس کے باوجود وفاقی حکومت صوبے کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتی ہے، شازیہ مری سندھ کی حکمرانی پر لیکچر دینے سے پہلے وزیر مملکت وفاق کے صوبوں کے مالی اور آئینی حقوق پورے نہ کرنے پر جواب دیں، شازیہ مری وفاقی حکومت صوبوں کے وسائل لے کر، صوبائی خودمختاری کو کمزور کر کے اور پھر ہر انتظامی مسئلے کا ذمہ دار صوبوں کو قرار نہیں دے سکتی، شازیہ مری بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان سے سیاسی مکالمے اور سیاسی نظام میں بہتری کے لیے نئے راستے کی بات کی ہے۔ حکومت ذاتی حملوں کے بجائے جمہوری مکالمے کا جواب دے، شازیہ مری آئین کوئی سیاسی نعرہ نہیں کہ جب چاہا استعمال کر لیا اور جب اپنے مفاد کے خلاف ہوا تو اسے نظرانداز کر دیا، شازیہ مری وزیر مملکت ذاتی حملوں اور سیاسی تمثیلوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے آئینی مؤقف کا جواب، شازیہ مری۔ پیپلز پارٹی پارلیمان کی بالادستی، صوبائی خودمختاری، آئینی جمہوریت اور پاکستان کے عوام کے حقوق پر یقین رکھتی ہے، شازیہ مری چیئرمین پی پی پی نے ہمیشہ عوام کے مسائل پر توجہ دینے پر زور دیا ہے، شازیہ مری بلاول صاحب نے بار بار کہا کہ مہنگائی ، غربت اور بیروزگاری ہمارا مسئلہ ہے نہ ایک دوسرے سے سیاسی انتقام لینا. شازیہ مری @ShaziaAttaMarri

Post attachment
Pakistan Peoples Party - PPP avatar
Pakistan Peoples Party - PPP@PPP_Org·11h

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ماضی کی غلطیوں اور فیصلوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے ہر فیصلے کو درست اور دوسروں کو غلط قرار نہیں دیتی۔ 27ویں آئینی ترمیم سیاسی اتفاقِ رائے کے بجائے عددی اکثریت سے منظور کی گئی، جس کے باعث اسے تمام پاکستانیوں کا اعتماد حاصل نہیں ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر وسیع تر اتفاقِ رائے موجود تھا، جبکہ میثاقِ جمہوریت میں آئینی عدالتوں کے قیام اور چاروں صوبوں کی نمائندگی کا تصور بھی شامل تھا۔ صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ @SyedNasirHShah

4:50
Pakistan Peoples Party - PPP avatar
Pakistan Peoples Party - PPP@PPP_Org·11h

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی انتقام اور سابق وزرائے اعظم کو جیلوں میں ڈالنے کی روایت کے خلاف ہیں، تاہم 9 مئی کے واقعات پر پی ٹی آئی کو بھی اپنا مؤقف واضح کرنا ہوگا۔ وفاقی آئینی عدالت کا قیام میثاقِ جمہوریت کا حصہ تھا، جس کا مقصد عدالتی نظام میں بہتری اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ہے۔ نئے صوبوں کے قیام کے لیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، ریفرنڈم اس کا متبادل نہیں ہو سکتا۔ پیپلز پارٹی قومی حکومت کے حق میں نہیں بلکہ موجودہ حکومت کی جمہوری اتحادی ہے اور چاہتی ہے کہ وہ اپنی آئینی مدت پوری کرے، جبکہ حکومت کی کارکردگی کا فیصلہ آئندہ انتخابات میں عوام کریں گے۔ رہنما پی پی پی سینیٹر شہادت اعوان @SenShahadatAwan

9:37
Pakistan Peoples Party - PPP avatar
Pakistan Peoples Party - PPP@PPP_Org·11h

پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی حمایت ضرور کرتی ہے، تاہم حکومت کی معاشی اور انتظامی ناکامیوں کی ذمہ دار نہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمہوری نظام کی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے الزام تراشی کے بجائے مذاکرات اور مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے صرف متفقہ نکات کی حمایت کی اور 26ویں آئینی ترمیم آج بھی پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔ کسی بھی خامی کو باہمی مشاورت سے دور کیا جا سکتا ہے۔ مخصوص نشستوں کے معاملے پر اگر عدالت کا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آیا تو پیپلز پارٹی نشستیں واپس کرنے کے لیے تیار ہے۔ عدالتی نظام اور الیکشن کمیشن میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ نئے صوبوں کے قیام کا آئین میں متعلقہ صوبائی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت کی منظوری کا طریقہ کار موجود ہے، اس لیے ریفرنڈم کی ضرورت پر سوال اٹھتا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن @sharjeelinam

18:09
Pakistan Peoples Party - PPP avatar
Pakistan Peoples Party - PPP@PPP_Org·11h

نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ پیپلز پارٹی نے نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) نے اٹھایا ہے، اگر اس معاملے پر بات ہو رہی ہے تو اسے پارلیمنٹ میں کیوں زیرِ بحث نہیں لایا جا رہا؟ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی مسائل کی بات کرتی ہے، لیکن مسلم لیگ (ن) نے کب عوامی مسائل پر بات کی ہے؟ ریفرنڈم کی باتیں بار بار کی جا رہی ہیں، اگر عطاء اللہ تارڑ کو ریفرنڈم کا اتنا ہی شوق ہے تو پہلے یہ ریفرنڈم کروا لیں کہ ملک کا وزیراعظم کون ہونا چاہیے۔ آئین میں ریفرنڈم کا طریقہ کار واضح طور پر موجود ہے، تو پھر ان معاملات پر ریفرنڈم کی بات کیوں کی جا رہی ہے جن کے لیے آئین میں پہلے ہی ایک باقاعدہ طریقہ کار طے ہے۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر شرمیلا فاروقی @sharmilafaruqi

8:08
Pakistan Peoples Party - PPP avatar
Pakistan Peoples Party - PPP@PPP_Org·11h

نئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم پر پیپلز پارٹی کو کوئی اعتراض نہیں، تاہم اس سے پہلے آئینی ترمیم کے ذریعے اس کا طریقہ کار طے کرنا ضروری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے کبھی بات نہیں کی۔ ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے بجائے سیاسی مذاکرات، عدلیہ کی آزادی، میڈیا کی آزادی اور مخصوص نشستوں کے مسئلے کے حل کی ضرورت ہے۔ ماضی کی غلطیوں کا اعتراف ہے، تاہم 27ویں آئینی ترمیم کی بعض شقوں پر پیپلز پارٹی کو تحفظات ہیں۔ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کی یقین دہانی پر اسے واپس لینے کے لیے بھی تیار ہے۔ پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، وفاقی حکومت کا نہیں، اور اس نے وفاقی وزارتیں بھی قبول نہیں کیں۔ احتساب کے نام پر نیب کے سیاسی انتقام کے لیے استعمال ہونے پر بھی تحفظات ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ملک کے جوہری پروگرام، 18ویں آئینی ترمیم، سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر اور تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار جیسے منصوبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن @sharjeelinam

21:26
Pakistan Peoples Party - PPP avatar
Pakistan Peoples Party - PPP@PPP_Org·11h

جب بھی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو سب سے پہلے اس علاقے اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ بلوچستان پاکستان کے 47 فیصد رقبے پر مشتمل ہے، جس کی تعمیر و ترقی صرف 200 ارب روپے کے پی ایس ڈی پی بجٹ سے ممکن نہیں۔ صوبے میں سیکیورٹی کے چیلنجز موجود ہیں اور یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ سب اچھا ہے، مسائل ہیں لیکن حکومت کو ان کا ادراک بھی ہے اور حل کے لیے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ بالخصوص این 40 اور این 25 شاہراہوں پر تاجر برادری کا بہت زیادہ انحصار ہے، جن کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے وفاقی حکومت کے اشتراک سے 18 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، جس میں بلوچستان کا حصہ سب سے زیادہ ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی @PakSarfrazbugti

4:39
Pakistan Peoples Party - PPP avatar
Pakistan Peoples Party - PPP@PPP_Org·11h

3800 ووٹ لے کر ایم این اے بننے والے کس منہ سے عوامی مینڈیٹ کی بات کرتے ہیں، قادر مندوخیل ایڈووکیٹ کسی اور کے کندھوں پر چڑھ کر اسمبلی پہنچنے والے بلاول بھٹو کا مقابلہ نہیں کر سکتے، قادر مندوخیل ایڈووکیٹ آپ کی جماعت گزشتہ 40 سال سے وفاقی حکومتوں کا حصہ رہی ہے، قادر مندوخیل ایڈووکیٹ چالیس سال اقتدار میں رہنے کے باوجود کراچی اور حیدرآباد کے مسائل کیوں حل نہیں کیے؟ قادر مندوخیل ایڈووکیٹ کراچی اور حیدرآباد کے نام پر لیے گئے 20 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے، قوم کو حساب دیا جائے، قادر مندوخیل ایڈووکیٹ پمز اسپتال کے نام پر 22 ارب روپے لیے گئے جس سے معصوم بچوں کا قتل عام کرایا گیا، قادر مندوخیل ایڈووکیٹ وفاقی وزیر صحت اپنی وزارت کی نااہلی چھپانے کے لیے سندھ حکومت پر الزامات لگا رہے ہیں، قادر مندوخیل ایڈووکیٹ سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنے والے ماضی میں بھی ناکام ہوئے اور آئندہ بھی ہوں گے، قادر مندوخیل ایڈووکیٹ لسانیت اور نفرت کی سیاست کو کراچی کے عوام نے مسترد کر دیا ہے، قادر مندوخیل ایڈووکیٹ شہر کا امن خراب کرنے کی دھمکیاں دینے والے خود ماضی کی بدامنی کے ذمہ دار ہیں، قادر مندوخیل ایڈووکیٹ بلاول بھٹو کی قیادت میں سندھ بھر میں بلا تفریق ترقیاتی کام جاری ہیں، قادر مندوخیل ایڈووکیٹ اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے نئے صوبوں کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے، قادر مندوخیل ایڈووکیٹ ہم کسی کو سندھ کے امن اور یکجہتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، قادر مندوخیل ایڈووکیٹ وفاقی وزیر غیر ذمہ دارانہ بیانات کے بجائے اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دیں، قادر مندوخیل ایڈووکیٹ @MNAmandokhail

Post attachment
Pakistan Peoples Party - PPP avatar
Pakistan Peoples Party - PPP@PPP_Org·11h

نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ کی تشدد سے ہلاکت پر شدید الفاظ میں مذمت۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں کمسن ملازمہ پر ہونے والے تشدد کے مناظر انتہائی افسوسناک ہیں، شیری رحمان شواہد سامنے آنے کے بعد ملزمان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، شیری رحمان بچوں کے خلاف تشدد ہماری ریڈ لائن ہونی چاہیے، شیری رحمان بچوں کو تشدد، استحصال اور ظلم سے محفوظ رکھنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، شیری رحمان بچوں کے تحفظ کے لیے قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، شیری رحمان ہر بچے کو خوف اور تشدد سے پاک ماحول میں زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، شیری رحمان فاطمہ کے واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے، شیری رحمان @sherryrehman

Post attachment
Pakistan Peoples Party - PPP avatar
Pakistan Peoples Party - PPP@PPP_Org·Nov 17

Pakistan Peoples Party (PPP) Chairman @BBhuttoZardari has called for a "political reset" to restore confidence in the country's institutions, saying the political system had not collapsed on its own but had been deliberately dismantled. Speaking at the Karachi Press Club, he said, "The system needs a reset, but it must be a political reset,” while emphasising that politicians, as elected representatives of the people, must participate in the process so that the country's core issues could be resolved. tribune.com.pk/story/2640807…

Pakistan Peoples Party - PPP avatar
Pakistan Peoples Party - PPP@PPP_Org·Nov 17

Pakistan Peoples Party (PPP) Chairman @BBhuttoZardari has warned that if Sindh is divided by force, questions will be asked about the blood spilled on the streets in Karachi and Hyderabad. Addressing an event at the Karachi Press Club, he said: “If the province is divided by force, society will be divided, it will lead to enmity, ordinary people will take up arms, and the bloodshed will not be limited to a single death.” thenews.pk/story/1449266-for…

Pakistan Peoples Party - PPP avatar
Pakistan Peoples Party - PPP@PPP_Org·Nov 17

Amid debate on a “system reset” in the country, PPP Chairman @BBhuttoZardari said that the governance system had not collapsed, but was rather “made to collapse”. He made the remarks while speaking at the Karachi Press Club today, reports daily Dawn. dawn.com/news/2045176/in-har…