←
Prime Minister's Office23,936 posts
Prime Minister's Office avatar

Prime Minister's Office

@PakPMO

Prime Minister's Office, Government of Pakistan

◷ Joined September 2018▧ 9,412 Photos and videos
Prime Minister's Office avatar
Prime Minister's Office@PakPMO·2h

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ آزاد جموں و کشمیر. وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نو تعمیر شدہ رتھوعہ ہریام (Rathoa Haryam) پل کی تختی کی نقاب کشائی کرکے پل کا افتتاح کردیا. پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، آزاد جموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سید افتخار علی گیلانی بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔ صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے رتھوعہ ہریام پل جیسے اہم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور مزید منصوبوں کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا کہ منصوبے سے مقامی آبادی کو سفری سہولیات میسر آئیں گی اور علاقے میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ رتھوعہ ہریام پل کی تکمیل خطے میں ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے. پل کی تعمیر سے میرپور اور گردونواح کے علاقوں کے درمیان آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی. وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے.

0:13
Prime Minister's Office avatar
Prime Minister's Office@PakPMO·2h

Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif unveiled the plaque of inauguration of Rathoa-Haryam Bridge, in Muzaffarabad, today.

Post attachmentPost attachment
Prime Minister's Office avatar
Prime Minister's Office@PakPMO·4h

President PMLN Muhammad Nawaz Sharif, Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif and CM Punjab Maryam Nawaz along with federal ministers offered condolences to Babar Zulqarnain over the demise of his father and former president AJK Raja Muhammad Zulqarnain Khan in Muzaffarabad, today.

Post attachmentPost attachment
Prime Minister's Office avatar
Prime Minister's Office@PakPMO·4h

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ آزاد جموں و کشمیر. مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی وفاقی وزراء کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ بابر علی ذولقرنین سے ملاقات ہوئی. صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پورے وفد کا راجہ بابر علی ذوالقرنین سے انکے والد سابق صدر آزاد جموں و کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں مرحوم راجہ ذوالقرنین خان کی آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی، جمہوری اور عوامی ترقی کے لیے کی جانے والی گراں قدر خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا. ملاقات میں گفتگو ہوئی کہ راجہ ذوالقرنین خان کی سیاسی بصیرت، اصول پسندی اور کشمیری عوام کے لیے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پورے وفد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے. ملاقات میں صدر ازاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان، وزیراعظم ازاد جموں و کشمیر سید افتخار علی گیلانی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزراء احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، طارق فضل چوہدری، عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء سینیٹر پرویز رشید، سنیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، رکن آزاد جموں و کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر، مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر اور دیگر افسران شریک تھے۔

0:25
Prime Minister's Office avatar
Prime Minister's Office@PakPMO·4h

Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif, President PMLN Muhammad Nawaz Sharif, CM Punjab Maryam Nawaz and members of the federal cabinet meet President of AJK Dr. Muhammad Najeeb Naqi Khan and Prime Minister of AJK Syed Iftikhar Ali Gillani, in Muzaffarabad, today.

Post attachment
Prime Minister's Office avatar
Prime Minister's Office@PakPMO·4h

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ آزاد جموں و کشمیر. مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید افتخار علی گیلانی کی ملاقات ہوئی. ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کے ترقیاتی امور کے حوالے سے گفتگو ہوئی. وفاقی حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے لیے آزاد کشمیر کی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے حوالے سے گفتگو اور ماضی میں تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار کا بھی ذکر کیا گیا. آزاد جموں و کشمیر کی عوام کی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کے بھی فعال کردار کے حوالے سے بات چیت ہوئی. وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے کشمیری عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر پوری توانائی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا. ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر میں الیکشن میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد یقینی بنانے پر گفتگو ہوئی. ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزراء احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، طارق فضل چوہدری، عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء سینیٹر پرویز رشید، سنیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، رکن آزاد جموں و کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر، مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر اور دیگر افسران شریک تھے۔

0:36
Prime Minister's Office avatar
Prime Minister's Office@PakPMO·23h

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اینڈیور گروپ کے وفد کی آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ وفد کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، حکومت انہیں اپنے کاروبار شروع کرنے اور وسعت دینے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، جدت اور کاروباری سوچ پاکستان کی معاشی ترقی کے اہم محرکات ہیں، حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے اشتراک کو فروغ دے رہی ہے۔ وزیر اعظم نے وفد کو بتایا کہ حال ہی میں اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں اسٹارٹ آپس کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔آئی ٹی پارک کو اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے مؤثر اشتراک سے جدید آئ ٹی ایکو سسٹم کا مرکز بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے اینڈیور گروپ کے عالمی تجربے اور پاکستان میں کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر کامیاب کاروباری اداروں کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان میں اسٹارٹ اپس اور کاروباری اداروں کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے اینڈیور گروپ پر زور دیا کہ وہ پاکستانی کاروباری افراد کی استعداد کار بڑھانے، ان کی عالمی سطح پر رہنمائی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے روابط کے فروغ میں اپنا کردار مزید مؤثر بنائے۔ وفد کے شرکاء نے وزیراعظم کو اینڈیور گروپ اور اس کے پاکستان میں آپریشنز بارے بریفنگ دی ۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اینڈیور گروپ ایک فلاحی اور غیر منافع بخش ادراہ ہے جو دنیا بھر میں انتہائی مؤثر اینٹرپرینیورز کو پالیسی رہنمائی اور کنسلٹنسی فراہم کرتی ہے ۔ پاکستان میں یہ ادارہ 2022 سے کام کر رہا ہے اور گزشتہ چار سال میں انھوں نے ایک جامع نظام کے بعد 8 پاکستانی سٹارٹ اپس کو منتخب کر کے رہنمائی اور معاونت فراہم کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

Post attachmentPost attachmentPost attachment
0:37
Prime Minister's Office avatar
Prime Minister's Office@PakPMO·Nov 17

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک کی بندر گاہوں اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پر اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کاروبار بڑھانے اور معاشی ترقی کے لئے ہماری بندرگاہوں کا انتہائی اہم کردار ہے۔ پاکستان کو خطے میں ایک اہم تجارتی اور ٹرانس شپمنٹ مرکز بنانے کے لیے بندرگاہوں کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بندرگاہوں سے متعلق تمام ادارے باہمی اشتراک سے کام کریں اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔ وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ بندرگاہوں پر سامان کی ترسیل، کلیئرنس اور دیگر متعلقہ امور کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ کاروباری برادری کو سہولت فراہم ہو اور تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو ایک جدید، مستحکم اور عالمی معیار کے مطابق مسابقتی ادارہ بنانے کے لیے جامع اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی این ایس سی کے بحری بیڑے میں اضافے کے لیے قابل عمل منصوبہ بندی کی جائے تاکہ ملکی درآمدات و برآمدات کے لیے اپنی شپنگ سہولیات کو فروغ دیا جا سکے۔ اجلاس کو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ پی این ایس سی کے حوالے سے بزنس ڈویلپمنٹ پلان تیار کیا گیا ہے۔ پی این ایس سی کے اصلاحاتی پلان بزنس پلان کے تحت فلیٹ کے تعداد میں اضافے اور ہیومن ریسورس مینیجمینٹ کے حوالے سے اقدامات شامل ہوں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پی این ایس سی کی اصلاحات کا بنیادی مقصد ملک کی سی کارگو کی استعداد کار کو سال 2030 تک دنیا کے بہترین معیار تک پہنچانا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری ، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظفر اقبال، ارکین قومی اسمبلی محمد فاروق ستار اور عبدالقادر پٹیل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Post attachmentPost attachment
0:37
Prime Minister's Office avatar
Prime Minister's Office@PakPMO·Nov 16

H.E. Ismail Ould Sheikh Ahmad, Secretary-General of the Organization of Islamic Cooperation (OIC) called on the Prime Minister on 16 November 2026, in Islamabad. The Prime Minister welcomed the OIC Secretary General on his first visit to Islamabad after assuming the office of the Secretary General, and highlighted that his election by consensus, was a testament to the confidence reposed in him by the OIC Member States. The OIC Secretary General appreciated Pakistan`s continued valuable efforts for peace and stability in the region. Both sides agreed that as a representative body of the Muslim Ummah, the OIC was uniquely positioned to lead collective efforts to address the critical issues faced by the Ummah. They expressed their commitment to undertake every effort to ensure that the OIC further consolidates its work for the common benefit of the Muslim Ummah, facing complex challenges. They also reiterated their support for the oppressed people of Palestine and Jammu and Kashmir. The Prime Minister underscored that Pakistan was honoured to take a leading role in addressing the collective challenges and was ever prepared to support the OIC’s efforts in this matter. #ECOInPakistan

0:26
Prime Minister's Office avatar
Prime Minister's Office@PakPMO·Nov 16

Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif meets the Foreign Ministers and Heads of Delegations of ECO member states, participating in the 30th meeting of ECO Council of Ministers. #ECOInPakistan

Post attachmentPost attachmentPost attachmentPost attachment
Prime Minister's Office avatar
Prime Minister's Office@PakPMO·Nov 16

Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif meets the Foreign Ministers and Heads of Delegations of ECO member states, participating in the 30th meeting of ECO Council of Ministers. #ECOInPakistan

Post attachmentPost attachmentPost attachmentPost attachment
Prime Minister's Office avatar
Prime Minister's Office@PakPMO·Nov 16

Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif meets the Foreign Ministers and Heads of Delegations of ECO member states, participating in the 30th meeting of ECO Council of Ministers. #ECOInPakistan

Post attachmentPost attachment
Prime Minister's Office avatar
Prime Minister's Office@PakPMO·Nov 16

Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in a group photo with the Foreign Ministers and Heads of Delegations of ECO member states, participating in the 30th meeting of ECO Council of Ministers. #ECOInPakistan

Post attachment
Prime Minister's Office avatar
Prime Minister's Office@PakPMO·Nov 16

The Foreign Ministers and Heads of Delegations of Member States of the Economic Cooperation Organization (ECO), visiting Islamabad to participate in the 30th Meeting of the ECO Council of Ministers, paid a joint call on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif today. Warmly welcoming the visiting dignitaries, the Prime Minister thanked them for their participation in the 30th ECO Council of Ministers (COM) meeting and reaffirmed Pakistan’s strong commitment to the objectives of ECO and reiterated his government’s resolve to promote regional cooperation, connectivity and economic integration within the ECO member states. The Prime Minister appreciated the successful conclusion of the 30th ECO Council of Ministers Meeting and welcomed the adoption of the Islamabad Communiqué and the Strategic Goals of Economic Cooperation 2026–2035, describing them as important steps towards strengthening the Organization and advancing shared regional priorities. Highlighting Pakistan’s Chairmanship of ECO for 2026–2027 under the theme “Reviving Regionalism for a Resilient ECO,” the Prime Minister emphasized the need to translate the Organization’s collective vision into concrete, result-oriented initiatives that deliver tangible benefits to the people of the region. The Prime Minister called for enhanced cooperation in trade and investment, transport and transit connectivity, energy, information and communication technology, and sustainable development. He stressed the importance of effective implementation of existing ECO agreements and strengthening institutional mechanisms to accelerate regional economic integration. Highlighting Pakistan’s strategic geographical location, the Prime Minister reiterated Pakistan’s commitment to enhancing regional connectivity through road, rail and multimodal transport corridors, including linkages with the ports of Karachi, Port Qasim and Gwadar, to facilitate access to regional and international markets, particularly for landlocked ECO Member States. Underlining Pakistan’s commitment to dialogue and diplomacy for the peaceful resolution of disputes, the Prime Minister stressed the importance of collective efforts to address threats to regional security. The Prime Minister invited ECO Member States to actively participate in the celebrations marking Lahore’s designation as the ECO Tourism Capital for 2027. He also expressed Pakistan’s resolve to work closely with all Member States and the ECO Secretariat to further strengthen the Organization during its Chairmanship. The Prime Minister reaffirmed that Pakistan looked forward to welcoming ECO Member States again in 2027 for the next Council of Ministers Meeting and the ECO Summit. #ECOInPakistan

1:11
Prime Minister's Office avatar
Prime Minister's Office@PakPMO·Nov 16

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے وابستہ برآمد کنندگان کے وفد کی ملاقات ہوئی. ملاقات میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے اقدامات کی پیشرفت اور انکے مسائل پر گفتگو ہوئی. گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کسی بھی ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں. چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی برآمدات میں اضافے کے لیے سہولیات مہیا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور آج کی ملاقات کا سب سے اہم مقصد پاکستانی چھوٹے اور درمیانے کاروبار کرنے والوں کے لیے، ایکسپورٹ میں آسانی پیدا کرنا ہے. اس ضمن میں عوام میں کاروبار قائم کرنے کے حوالے سے آگاہی بڑھانے کے لیے تمام اقدامات لیے جائیں. وزیراعظم نے ڈسٹرکٹ کی سطح پر ایس ایم ای سہولت سینٹر کی منظوری دی۔ ایس ایم ای سہولت سینٹرز کے پائلٹ پراجیکٹ لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں قائم کرنے کی ہدایت کی. وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان سہولت سینٹرز کی کامیابی کے بعد انکو بتدریج تمام اضلاع میں قائم کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو کاروبار قائم کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا سکے. وزیراعظم نے جَلد خراب ہونے والی اشیاء (Perishable Goods) کو برآمد کرنے کے لیے کولڈ سٹوریج کا پائیدار نظام قائم کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی. وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایکسپورٹ فائنانس اسکیم میں ایس ایم ای سیکٹر اور نئے ایکسپورٹرز کیلئے 300 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مختص کردہ رقم صرف چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) کے لیے مخصوص ہوگی۔ اس ضمن میں ایگزم بنک نے سرکلر کردیا ہے۔ پاکستانی برآمدات کے فروغ اور مقامی صنعتوں کو برآمدتی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور سمیڈا کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی منظوری دی ہے۔ وفد کے شرکاء نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا. وفد کے شرکاء نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں. وزیر اعظم نے وفد کی جانب سے دی گئی قابل عمل تجاویز پر غور کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی جو ان پر عمل درآمد کے حوالے سے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کرے گی. اجلاس میں وفاقی وزراء، رانا تنویر حسین، جام کمال خان، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

0:51