←
M/o Planning, Development and Special Initiatives40,003 posts
M/o Planning, Development and Special Initiatives avatar

M/o Planning, Development and Special Initiatives

@PlanComPakistan

Official Account of M/o #Planning, #Development & #Special_Initiatives | #PlanningCommission | Govt of Pakistan| Our Mission: Strong Economy Strong Pakistan

◷ Joined August 2013▧ 23,637 Photos and videos
M/o Planning, Development and Special Initiatives avatar
M/o Planning, Development and Special Initiatives@PlanComPakistan·7h

An infection that once cleared with a short course of medicine can become far harder to treat when that medicine no longer works. This is antimicrobial resistance (AMR). World AMR Awareness Week (18–24 November) carries the theme “One Health, one action: Prevent AMR now.” The health of people, animals, plants and the environment is closely connected, and responsible action in one sector protects all of them. Steps each of us can take: 🔹 Use antibiotics only when prescribed by a health professional 🔹 Never share or use leftover antibiotics 🔹 Practise good hygiene and keep food and water clean 🔹 Keep vaccinations up to date 🔹 Return unused medicines for safe disposal Every action matters. #WAAW2026 #PreventAMR #OneHealth #AntimicrobialResistance #PublicHealth #MoPDSI

0:49
M/o Planning, Development and Special Initiatives avatar
M/o Planning, Development and Special Initiatives@PlanComPakistan·8h

اگر زندگی بچانے والی ادویات بے اثر ہونے لگیں تو عام انفیکشن کا علاج بھی مشکل ہو سکتا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق اینٹی مائیکروبیل مزاحمت انسانی صحت، خوراک اور ماحول سے جڑا ہوا خطرہ ہے۔ عالمی ہفتۂ آگاہی کے موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا پیغام ✅ اینٹی بائیوٹکس صرف مستند طبی ماہر کے تجویز کرنے پر استعمال کریں اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ ✅ ہاتھ دھونے اور ویکسینیشن کے ذریعے انفیکشن سے بچاؤ کی تدابیر اپنائیں۔ ❌ بچی ہوئی اینٹی بائیوٹکس دوبارہ استعمال نہ کریں، نہ ہی اپنی دوا کسی دوسرے شخص کو دیں۔ ایک صحت، ایک اقدام: اینٹی مائیکروبیل مزاحمت کی روک تھام ابھی سے۔ 18 تا 24 نومبر 2026 #WorldAMRAwarenessWeek #PreventAMR #OneHealth

Post attachment
M/o Planning, Development and Special Initiatives avatar
M/o Planning, Development and Special Initiatives@PlanComPakistan·11h

Pakistan’s industrial competitiveness will increasingly depend on how effectively research, engineering skills and advanced production technologies are brought together. The Establishment of the National Center for Manufacturing, with a total project cost of Rs 4,589.880 million, is intended to create a dedicated platform for manufacturing-focused research and innovation. The centre can help develop specialised technical capabilities, encourage applied solutions and strengthen the connection between universities and the evolving needs of industry. Its long-term value will lie in enabling Pakistani researchers and engineers to engage more effectively with advanced manufacturing methods. Aligned with URAAN Pakistan’s Exports / Enterprise & Employment pillar, the initiative represents an investment in the knowledge, skills and technological capability required for a more productive and competitive economy. #URAANPakistan #AdvancedManufacturing #IndustrialInnovation #Enterprise #PSDP2026_27

0:05
M/o Planning, Development and Special Initiatives avatar
M/o Planning, Development and Special Initiatives@PlanComPakistan·11h

وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے پسماندہ علاقہ جات کے اجلاس میں شرکت۔ وفاقی وزیر نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر حکومتی ترقیاتی وژن پر آگاہ کیا۔ 📌بلوچستان کی ترقی کے لیے 200 ارب روپے اور پنجاب کے لیے 70 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 📌یہ پسماندہ علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کے وفاقی حکومت کے عزم کی عکاسی ہے۔ وفاقی وزیر نے کمیٹی کو بتایا کہ بلوچستان کے اہم منصوبے ⭕️این-25 شاہراہ پر 400 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، ⭕️اسے آئندہ دو سال میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر ہے۔ ⭕️پنجگور ڈیم سمیت آبی اور دیگر ترقیاتی اسکیموں پر کمیٹی کی سفارشات اور مقامی آبادی کے تحفظات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا تاکہ عوامی مفاد اور شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔ #BalochistanDevelopment #N25Highway #WaterSecurity #URAANPakistan

Post attachmentPost attachmentPost attachmentPost attachment
M/o Planning, Development and Special Initiatives avatar
M/o Planning, Development and Special Initiatives@PlanComPakistan·12h

✨کبھی ایک والد کا بھروسا، بیٹی کی پوری دنیا بدل دیتا ہے۔ ’’تم پڑھو، ہم مل کر راستہ نکالیں گے۔‘‘ بیٹی کے خوابوں کو سب سے مضبوط سہارا تب ملتا ہے، جب گھر سے آواز آتی ہے: ’’تم آگے بڑھو، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔‘‘ آئیے، ہر اریبا کو یہ یقین دیں کہ اس کی تعلیم، اس کے خواب اور اس کا مستقبل ہمارے لیے اہم ہیں۔ #GirlsEducation #EducateHer #LetGirlsLearn #EducationForAll

1:09
M/o Planning, Development and Special Initiatives avatar
M/o Planning, Development and Special Initiatives@PlanComPakistan·Nov 17

’بنو شاہین‘‘ نوجوانوں کے لیے دعوتِ عمل ہے، اپنے دائرۂ اثر میں تبدیلی لا کر قومی ترقی میں حصہ ڈالیں: وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے نمل یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ منصوبہ بندی کے ’’بنو شاہین‘‘ پروگرام کا پیغام ’’بولو نہیں، بدل کے دکھاؤ‘‘ ہے۔ نوجوان اپنی توانائی ان کاموں پر صرف کریں جہاں وہ عملی بہتری لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر بڑی کامیابیاں افراد کی اپنے اپنے دائرۂ عمل میں مثبت کوششوں سے تشکیل پاتی ہیں۔ ہر شخص ذمہ داری کے ساتھ اپنے حصے کا کردار ادا کرے تو انفرادی کامیابیاں اجتماعی ترقی کی قوت بن سکتی ہیں۔

2:18
M/o Planning, Development and Special Initiatives avatar
M/o Planning, Development and Special Initiatives@PlanComPakistan·Nov 17

دس ہزار پاکستانی محققین کی چین کی ممتاز جامعات میں تربیت کے لیے بات چیت جاری، نالج کوریڈور مستقبل کی علمی بنیاد بنے گا: وفاقی وزیر احسن اقبال چین کے ساتھ آئندہ دس برس میں دس ہزار پاکستانی محققین اور اسکالرز کو اس کی سرفہرست 25 جامعات میں تربیت دلانے پر بات چیت جاری ہے۔ مجوزہ تعاون میں مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی، انجینئرنگ اور جدید طبی علوم سمیت ابھرتے ہوئے شعبے شامل ہیں۔ ⭕️گزشتہ برس ایک ہزار پاکستانی نوجوانوں کو چین میں جدید زراعت کی تربیت دی گئی، جبکہ ⭕️رواں برس مزید ایک ہزار نوجوانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کی تربیت کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے نالج کوریڈور کو سی پیک 2.0 کے تحت دوررس اہمیت کا حامل اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ جامعات نوجوانوں کی تیاری اور اس علمی تعاون کو پاکستان کی ترقی کی قوت بنانے میں بنیادی کردار ادا کریں گی۔ نمل یونیورسٹی میں سی پیک 2.0 اور پاک چین تزویراتی شراکت داری پر کانفرنس سے خطاب۔

1:35
M/o Planning, Development and Special Initiatives avatar
M/o Planning, Development and Special Initiatives@PlanComPakistan·Nov 17

جدید مینوفیکچرنگ اور نینو ٹیکنالوجی کے قومی مراکز آنے والی نسل کی علمی و تکنیکی تیاری کے لیے قائم کیے جا رہے ہیں، تاکہ نوجوان اپنے علم اور وسائل سے مسائل حل کرنے کے قابل ہوں۔ اقبال کے تصورِ صاحبِ کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ نوجوانوں کو تحقیق، دریافت اور نئے علم کی تخلیق کی جانب لے جانا ہوگا۔ سی پیک 2.0 کا انوویشن کوریڈور پاکستان کو ٹیکنالوجی میں باصلاحیت اور خودانحصار بنانے کے اس وژن میں معاون ہوگا۔ نمل یونیورسٹی میں سی پیک 2.0 اور پاک چین تزویراتی شراکت داری پر کانفرنس سے خطاب۔

1:14
M/o Planning, Development and Special Initiatives avatar
M/o Planning, Development and Special Initiatives@PlanComPakistan·Nov 17

ویژن 2025 کے تحت 2017 میں مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی، بگ ڈیٹا و کلاؤڈ کمپیوٹنگ، آٹومیشن و روبوٹکس، سیٹلائٹ و جی آئی ایس ٹیکنالوجیز اور اطلاقی ریاضی کے قومی مراکز کی بنیاد اسی لیے رکھی گئی تھی کہ پاکستان آنے والے صنعتی و تکنیکی انقلاب کے لیے تیار ہو۔ کوانٹم کمپیوٹنگ، جدید مینوفیکچرنگ اور نینو ٹیکنالوجی کے نئے قومی مراکز اسی وژن کو آگے بڑھانے کی کوشش ہیں۔ آج یہ بنیادیں اس نسل کے لیے مضبوط کرنا ہوں گی جس نے اگلے دس بیس برس میں ان شعبوں کی قیادت کرنی ہے۔ مقصد ایسا خودانحصار پاکستان ہے جس کے نوجوان اپنی مہارت سے مسائل حل کریں، ٹیکنالوجی تیار کریں اور دنیا کے علم میں اپنا حصہ ڈالیں۔ پروفیسر احسن اقبال نمل یونیورسٹی میں سی پیک 2.0 اور پاک چین تزویراتی شراکت داری پر کانفرنس سے خطاب۔

1:58
M/o Planning, Development and Special Initiatives avatar
M/o Planning, Development and Special Initiatives@PlanComPakistan·Nov 17

سی پیک 2.0 کے تحت صنعت، زراعت، روزگار اور جدید علوم میں تعاون کو وسعت دی جائے گی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے نمل یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک 2.0 کے پانچ کوریڈورز پیداواری صلاحیت اور برآمدات بڑھانے، مہارتوں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے، دیہی ترقی، جدید ٹیکنالوجی، قابلِ تجدید توانائی اور علاقائی تجارت کے فروغ کی بنیاد فراہم کریں گے۔ ان مواقع کو عملی ترقی میں بدلنے کے لیے علمی و تکنیکی استعداد بڑھانا ضروری ہے۔ اسی مقصد کے تحت چین کے ساتھ ایک نئے نالج کوریڈور کی تشکیل پر بھی کام کیا جا رہا ہے، جو انسانی وسائل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

1:13
M/o Planning, Development and Special Initiatives avatar
M/o Planning, Development and Special Initiatives@PlanComPakistan·Nov 17

سی پیک نے پاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ نمل یونیورسٹی میں سی پیک 2.0 اور پاک چین تزویراتی شراکت داری پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ تین برس میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور آٹھ ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبوں نے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد دی۔ انہوں نے کہا کہ ملتان–سکھر موٹروے اور ہزارہ ایکسپریس وے سمیت آٹھ سو کلومیٹر سے زائد شاہراہوں اور گوادر بندرگاہ کی تعمیر و ترقی سے معاشی رابطے مضبوط ہوئے، جبکہ تھر کے کوئلے کو قابلِ استعمال قومی اثاثے میں بدلنا اس تعاون کی بڑی کامیابی ہے۔ وفاقی وزیر نے زور دیا کہ اب ان بنیادوں پر صنعت، پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مستقبل میں کول گیسیفیکیشن کے امکانات سے فائدہ اٹھانے کی بھی نشاندہی کی۔

1:33
M/o Planning, Development and Special Initiatives avatar
M/o Planning, Development and Special Initiatives@PlanComPakistan·Nov 17

جنریشن 2047 اپنی سوچ کو وسعت دے، بلند اہداف مقرر کرے اور مسلسل محنت سے انہیں حقیقت بنائے۔ وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے نمل یونیورسٹی میں سی پیک 2.0 اور پاک چین تزویراتی شراکت داری پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے برسوں میں پاکستان کی باگ ڈور آج کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہوگی، اور ان کی سوچ، عزائم اور عمل ہی ملک کی منزل متعین کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نسل کی ذمہ داری نوجوانوں کے لیے ایسا سازگار ماحول اور مواقع فراہم کرنا ہے جہاں سے وہ اعتماد کے ساتھ مستقبل کی جانب اپنا سفر شروع کر سکیں۔ نوجوان آج سے اپنی صلاحیتیں نکھاریں اور ان مواقع کو عملی کامیابیوں میں بدلنے کی تیاری کریں، کیونکہ ان کی انفرادی کامیابیاں ہی پاکستان کی اجتماعی ترقی کی بنیاد بنیں گی۔

0:55
M/o Planning, Development and Special Initiatives avatar
M/o Planning, Development and Special Initiatives@PlanComPakistan·Nov 17

1947 کی جنریشن نے آزادی کا خواب حقیقت بنایا، جنریشن 2047 پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندۂ تعبیر کرے گی انشااللہ: نمل یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے نوجوانوں کو ’’جنریشن 2047‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیامِ پاکستان کی جدوجہد کرنے والوں نے ذاتی مفاد پر آنے والی نسلوں کی آزادی کو ترجیح دی۔ آج کے نوجوانوں کو بھی اسی جذبے سے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کے سو برس مکمل ہونے پر یہی نوجوان تعلیم، کاروبار، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں قیادت کر رہے ہوں گے۔ ان کی آج کی سوچ، عزائم اور محنت ہی مستقبل کے پاکستان کا مقام متعین کرے گی۔ @betterpakistan @numl_official @hecpkofficial

3:55
M/o Planning, Development and Special Initiatives avatar
M/o Planning, Development and Special Initiatives@PlanComPakistan·Nov 17

مصنوعی ذہانت معیشت، تعلیم اور معاشرت کے رائج اصول بدل رہی ہے۔ پاکستان بروقت تیاری اور جدید مہارتوں کے حصول سے اس تبدیلی کو ترقی کی رفتار تیز کرنے کا ذریعہ بنا سکتا ہے۔ نمل یونیورسٹی میں سی پیک 2.0 اور پاک چین تزویراتی شراکت داری پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ امریکہ کی ممتاز جامعات کے سربراہان سے ملاقاتوں میں بھی یہی سوال زیرِ بحث آیا کہ مصنوعی ذہانت کو نظامِ تعلیم کا مؤثر حصہ کیسے بنایا جائے۔ پاکستانی جامعات کو اس مشترکہ چیلنج کو سمجھتے ہوئے نوجوانوں کی علمی و تکنیکی تیاری میں قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے زور دیا کہ آنے والی تبدیلیوں سے فائدہ وہی قومیں اٹھائیں گی جو آج اپنی صلاحیتوں کو ان کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گی۔ نوجوانوں کو جدید علم، تحقیق اور ہنر سے آراستہ کرنا پاکستان کو علم پر مبنی، مسابقتی معیشت بنانے کی جانب بنیادی قدم ہے۔ @betterpakistan @numl_official @hecpkofficial

1:36
M/o Planning, Development and Special Initiatives avatar
M/o Planning, Development and Special Initiatives@PlanComPakistan·Nov 17

وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا جینیریشن 2047 کے نام پیغام: جدید ہنر سیکھیں، علم تخلیق کریں اور پاکستان کا مستقبل سنواریں۔ نمل یونیورسٹی میں سی پیک 2.0 اور پاک چین تزویراتی شراکت داری پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک 2.0 صنعت، زراعت، تحقیق اور ٹیکنالوجی میں نئے مواقع فراہم کرے گا۔ ⭕️گزشتہ برس ایک ہزار نوجوانوں نے چین میں جدید زراعت کی تربیت حاصل کی، ⭕️رواں برس مزید ایک ہزار کو بھیجا جا رہا ہے، ⭕️جبکہ دس برس میں دس ہزار پاکستانی محققین کو چین کی سرفہرست 25 جامعات میں تربیت دلانے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ مصنوعی ذہانت سمیت جدید علوم کے قومی مراکز نوجوانوں کو تحقیق، جدت اور علم کی تخلیق کے قابل بنانے کی بنیاد ہیں۔ کوانٹم کمپیوٹنگ، مینوفیکچرنگ اور نینو ٹیکنالوجی کے نئے مراکز اسی سفر کی اگلی کڑی ہیں۔ اپنے اختتامی پیغام ’’بنو شاہین‘‘ میں وفاقی وزیر نے نوجوانوں کو دعوت دی کہ جہاں تبدیلی لا سکتے ہیں، وہاں پہل کریں، اپنی صلاحیتیں نکھاریں اور اپنے خیالات کو عملی کامیابی میں بدلیں۔ ہر فرد کی اپنے دائرۂ عمل میں کامیابی، قومی ترقی کی بنیاد بن سکتی ہے۔

Post attachmentPost attachmentPost attachment
M/o Planning, Development and Special Initiatives avatar
M/o Planning, Development and Special Initiatives@PlanComPakistan·Nov 17

سی پیک 2.0: اگلے دس برس میں 10 ہزار پاکستانی محققین کی چین کی ممتاز جامعات میں تربیت کے لیے بات چیت جاری۔ چین کے ساتھ زیرِ غور اس اقدام کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی، انجینئرنگ اور جدید طبی علوم میں اعلیٰ تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا نمل یونیورسٹی میں ’’سی پیک 2.0 اور پاک چین تزویراتی شراکت داری کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سےخطاب وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو جدید علم کی فہم اور اسکا استعمال کرنے کے ساتھ علم تخلیق کرنے والی قوم بننا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ آج کا بہتر عمل کل کے روشن مستقبل کی ضمانت ہوگا۔ 2047 میں پاکستان کا مقام نوجوانوں کی آج کی سوچ، عزائم اور عمل سے متعین ہوگا۔ 🎥 سی پیک 2.0 کے ذریعے صنعت، زراعت، ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کے لیے نئے امکانات پر مکمل خطاب دیکھیے۔ #CPEC #URAANPakistan #PakistanChina #Pakistan2047

40:58