
﷽ السلام عليكم ورحمة الله #خاتم_النبیین_محمدﷺ #درود_وسلام یا الله!ہمیں ہدایت کے راستے پر چلنےکے ساتھ اس راستے پر قائم رہنےکی توفیق بھی عطا فرما، ہماری نیکیوں کو عادت، عبادت کو محبت اور توبہ کو زندگی کا مستقل حصہ بنا دے، ہمیں ایمان کی دولت کے ساتھ دنیا سے رخصت فرمانا۔آمین #خاتم_الرسلﷺ #تشریح_القرآن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ #خاتم_الرسلﷺ #دامن_یار ذکرِ مصطفیٰ ﷺ وہ نور ہے جو دلوں کو سکون، روح کو تازگی اور زندگی کو معنویت عطا کرتا ہے۔ تاجدارِ انبیاء، رحمتِ عالم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کرنا سعادتِ عظمیٰ اور باعثِ اجر و ثواب ہے۔ زندگی کے لمحات تو گزر جاتے ہیں، مگر وہ لمحات بابرکت ہو جاتے ہیں جو محبوبِ کبریا حضرت محمد ﷺ کی یاد اور درود و سلام کی خوشبو سے معطر ہوں۔ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۔ اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۔ #تشریح_القرآن سورۃ البقرہ آیت 160 ترجمہ: مگر وہ لوگ جو توبہ کرلیں، اپنی اصلاح کرلیں اور (جو حق چھپایا تھا اسے) کھول کر بیان کردیں، تو میں ان کی توبہ قبول فرما لیتا ہوں، اور میں بڑا توبہ قبول کرنے والا، نہایت رحم فرمانے والا ہوں۔ سورہ البقرہ آیت 160 تشریح: اس آیت مبارکہ میں اللہ تعالیٰ نے گزشتہ آیت میں حق چھپانے والوں کے لیے بیان کردہ وعید کے بعد توبہ اور مغفرت کا دروازہ کھول دیا ہے۔ تفسیر ابن کثیر کے مطابق وہ لوگ جو اپنے سابقہ طرزِ عمل سے باز آجائیں، سچے دل سے توبہ کریں، اپنے اعمال اور حالات کی اصلاح کریں اور جو حق پہلے چھپاتے رہے تھے اسے لوگوں کے سامنے واضح طور پر بیان کردیں، اللہ تعالیٰ ان کی توبہ قبول فرماتا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حق چھپانے والے کے لیے صرف زبانی توبہ کافی نہیں، بلکہ اسے اپنی سابقہ غلطی کی اصلاح بھی کرنی چاہیے اور چھپائی ہوئی حق بات کو ظاہر کرنا چاہیے۔ امام ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس آیت سے یہ بات بھی معلوم ہوتی ہے کہ جو شخص کفر یا بدعت کی طرف لوگوں کو دعوت دیتا رہا ہو، اگر وہ اللہ تعالیٰ کے حضور سچی توبہ کرکے رجوع کرلے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ بھی قبول فرماتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آیت کے آخر میں اپنی دو صفات بیان فرمائیں: التَّوَّابُ الرَّحِيمُ یعنی اللہ تعالیٰ بار بار توبہ قبول فرمانے والا اور اپنے بندوں پر نہایت رحم فرمانے والا ہے۔ #خاتم_النبیین_محمدﷺ









