←
⛅🔻امید سحر🔻⛅16,723 posts
⛅🔻امید سحر🔻⛅ avatar

⛅🔻امید سحر🔻⛅

@SaherFd
◷ Joined June 2023▧ 17 Photos and videos
⛅🔻امید سحر🔻⛅ avatar
⛅🔻امید سحر🔻⛅@SaherFd·Oct 4

پورے ملک کے سیاستدان اکٹھے بیٹھے ہیں، ایجنڈا کیا ہے؟ ایک گروپ کی ڈیمانڈ ہے، یار ہمیں آرام سے حکومت میں عیاشی کرنے دو، دوسرے کا رونا ہے کہ ہمیں بھی حصہ دو،، مجال ہے یہ کنجر اکٹھے بیٹھ کے کبھی یہ سوچیں کہ عوام کی جان کیسے سوکھی کرنی ہے، صرف اقتدار کا رونا ہے۔۔..۔😡😡 😡 😡

Iram (Summan) Dar ♌ avatar
⟳ ⛅🔻امید سحر🔻⛅ retweeted
Iram (Summan) Dar ♌@summandar01·Nov 1

یہ تو وہی بات ہوگئ کہ *کھاتا ہے تو کھلاتا بھی تو ہے نا..*😂👌🏻

0:19
Mesa Malik avatar
⟳ ⛅🔻امید سحر🔻⛅ retweeted
Mesa Malik@mesamalik·Oct 19

ذرا مسکراٸیں۔۔😊😊 *اس کو کہتے ہیں مارکیٹنگ*😂 ادھر ارینج میرج میں جب ہم لڑکی دیکھنے جاتے ہیں تو ایک سوال تو فکس ہی ہوتا ہے: "لڑکا کیا کرتا ہے؟" 😉 بھورا کے گھر والے اس کے لیے لڑکی دیکھنے گئے۔ ڈرائنگ روم میں چائے اور ادھر ادھر کی باتیں ختم ہونے کے بعد لڑکی کے والد نے آہستہ سے اصلی موضوع چھیڑا: "تو آج کل آپ کا بیٹا کیا کام کرتا ہے؟" بھورا کے والد نے چشمہ ٹھیک کیا، گلا صاف کیا اور پورے کارپوریٹ اسٹائل میں پریزنٹیشن شروع کر دی: "دیکھیے، ہمارا بھورا اس وقت ایک ایگرو بیسڈ ڈائریکٹ ٹو کنزیومر اسٹارٹ اپ کا فاؤنڈر اور مینیجنگ ڈائریکٹر ہے۔ ہم آرگینک ہیلتھ اور ویلنیس سیکٹر میں ڈیل کرتے ہیں۔" یہ سن کر لڑکی کا باپ ویسے ہی آدھا امپریس ہو گیا۔ "واہ! تو آپ کا پروڈکٹ کیا ہے؟" بھورا کے والد نے پورے اعتماد سے جاری رکھا: "ہمارے مین پورٹ فولیو میں ہائی پروٹین روسٹڈ لیگیومز اور ٹریڈیشنل کیرامیلائزڈ سویٹس ہیں۔ ہم را میٹیریل ڈائریکٹ ہول سیل سپلائی چین سے سورس کرتے ہیں، پھر اپنی تھرمل پروسیسنگ یونٹ میں ڈرائی روسٹ کرتے ہیں۔ اور سب سے بڑی ہائی لائٹ یہ ہے کہ ہماری پیکجنگ 100 فیصد ایکو فرینڈلی اور بائیو ڈیگریڈیبل ہے!" یہ سب سن کر لڑکی والے حیران رہ گئے۔ لگ رہا تھا جیسے کوئی بڑی ملٹی نیشنل کمپنی ہو! لڑکی کے چچا سے رہا نہیں گیا: "تو آپ کی کمپنی کا مین آفس کہاں ہے؟ اور کتنے ایمپلائز ہیں؟" بھورا کے والد بغیر گھبرائے بالکل بھی نروس ہوئے بغیر بولے: "دیکھیے، یہ ماڈرن لین اسٹارٹ اپ کا دور ہے، اس لیے ہم دکان کا کرایہ اور بجلی کے بل جیسے غیر ضروری خرچوں سے بچتے ہیں۔ ہمارا ایک موبائل ریٹیل آؤٹ لیٹ ہے، جو ٹریفک اور پبلک فٹ فال کو دیکھتے ہوئے روزانہ اپنی لوکیشن بدلتا ہے۔ اور پورا آپریشن اکیلا میرا بیٹا ہی سنبھالتا ہے — وہ ایک سولوپرینیور ہے!" اب لڑکی کا باپ تو بالکل کنفیوز ہو گیا۔ اسے لگا یہ انگریزی اس کی سمجھ سے باہر ہے۔ تو وہ بولا: "مجھے یہ مارکیٹنگ والی زبان ٹھیک سے سمجھ نہیں آئی۔ سادہ الفاظ میں بتائیں لڑکا کرتا کیا ہے؟" اسی لمحے کونے میں بیٹھا لڑکے کا جگری دوست آہستہ سے بولا: "انکل، ان کا مطلب ہے کہ ہمارا بھائی ہائی وے پر مونگ پھلی، بھنے ہوئے چنے اور ریوڑی کا ٹھیلا لگاتا ہے! وہ ریت میں کڑاہی میں چنے بھونتا ہے اور گاہکوں کو اخبار کی پڑیا میں ڈال کر دیتا ہے — جسے یہ لوگ بائیو ڈیگریڈیبل پیکجنگ کہہ رہے ہیں!" 😂 یہ سنتے ہی لڑکی کے والد کے ہاتھ سے چائے کا کپ گرتے گرتے بچا! 😜 تو بھائیو، مارکیٹنگ کے الفاظ کا جادو بڑی چیز ہے۔ اگر پریزنٹیشن زبردست ہو تو مونگ پھلی اور چنے کا ٹھیلا بھی کارپوریٹ اسٹارٹ اپ لگتا ہے! 😀😀😀 کچھ سمجھے ! اکیلے اکیلے مت ہنسیے 😂 آگے بھی بھیجیے اور دوسروں کو بھی مسکرانے دیجیے 😁

Naureen Saleem Janjua avatar
⟳ ⛅🔻امید سحر🔻⛅ retweeted
Naureen Saleem Janjua@NaureenJanjua·Sep 8

کل اور آج کا ٹوٹل حساب کر کے پٹرول تقریباً 19 روپے مہنگا ۔ نالائق نا اہل حکومت نامنظور نامنظور نامنظور

Loki - 🇵🇰 avatar
⟳ ⛅🔻امید سحر🔻⛅ retweeted
Loki - 🇵🇰@nosferatu1x·Aug 18

میاں صاحب جے تسی گھر گئے تے تہاڈے نال راشد ہاشمی ای کھلونا جے ، عوام نال جو تسی کیتا او عوام تواہڈے نال کرے ای کرے 🤣

Muhammadasif avatar
⟳ ⛅🔻امید سحر🔻⛅ retweeted
Muhammadasif@Muhamma12762724·Aug 15

ایک سرکاری ملازم نے سائیکل خریدی۔وہ ویسے تو بہت خوبصورت تھی لیکن اس کے پیچھے کیرئیر نہیں تھا۔اس نے اپنے بیٹے کو ڈیلر کے پاس بھیجا کہ وہ اسے درست کرا لے۔جب سائیکل واپس آئی تو اس نے دیکھا کے اب کیرئیر تو ہے لیکن اسٹینڈ غائب ہے۔اس نے جا کرڈیلر سے دریافت کیا کے یہ کیا ماجرا ہے اسٹینڈ کیوں نکالا ؟ ڈیلر نے جواب دیا کے صاحب جی! گورنمنٹ کی نوکری میں ایک چیز مل سکتی ہے یا کیریئر یا اسٹینڈ ، اگر اسٹینڈ لو گے تو کیرئیر ختم اور اگر کیرئیر بنانا ہے تو کبھی اسٹینڈ مت لینا۔ نوٹ: تمام سرکاری ملازم کے نام۔ 😊

Naureen Saleem Janjua avatar
⟳ ⛅🔻امید سحر🔻⛅ retweeted
Naureen Saleem Janjua@NaureenJanjua·Aug 10

نالائق حکومت،۔ حرام خور بیوروکریسی، بے بس ، لاچارعوام۔

Post attachment
Muhammadasif avatar
⟳ ⛅🔻امید سحر🔻⛅ retweeted
Muhammadasif@Muhamma12762724·Jul 18

واپڈا ٹاؤن میں چوروں نے ایک ہی رات میں 13 گرین میٹر اتار لئیے اور جاتے وقت اپنا رابطہ نمبر بھی کھمبے پر لکھ کر لگا گئے کہ جس کسی کو بھی میٹر واپس چاہیے تو رابطہ کر لیں 30،000 روپے کے عوض آپ کو آپکا میٹر واپس مل جائے گا لوگوں نے واپڈا والوں کو بتایا تو انھوں نے کہا کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے آپ ایف آئی آر درج کروائیں اور پھر ہم سے 80،000 میں نیا میٹر ایشو کروا لیی لوگوں نے چوروں سے رابطہ کر کے 30،000 ادا کر کے پرانا میٹر لگوا لیا. *پاکستان زندہ باد* منقول

Soulat Pasha avatar
⟳ ⛅🔻امید سحر🔻⛅ retweeted
Soulat Pasha@soulat_pasha·Jul 7

نوکری کے دوران بننے والے تعلقات ایک کسان نے کھیتوں میں کام کرتے بٹیرے پکڑ لیے، اس نے سوچا کیوں نہ یہ سب سے بڑے اور با اثر افسر کو تحفے میں دئے جائیں۔ اب بھلا پٹواری سے بڑا افسر کون ہو سکتا تھا اور پھر کسان کو پٹواری سے کام بھی تھا تو وہ چل پڑا کہ چل کے پٹواری صاحب کو خوش کرتے ہیں۔۔ پٹواری کے گھر کے باہر پہنچ کر سادہ لوح دیہاتی کسان نے باہر سے ہی آواز دی کسان: پٹواری صاحب۔۔!! پٹواری: ہاں اوئے رحمیاں ، کی آ کسان: جی چودھری جی بٹیرے کھا لیندے او ؟ ( اسی دوران ایک ستم ظریف جو پاس سے گزر رہا تھا، اس نے آہستہ سے بتا دیا کہ پٹواری کا تبادلہ ہو گیا ہے) پٹواری: آہو کھا لینے آں کسان: چنگا فیر پھڑیا کرو تے کھایا کرو 😜 (ان تمام لوگوں کے نام جو کسی بڑے عہدے پہ براجمان ہیں اور زیر کنٹرول ملازمین کی آؤ بھگت کو اپنی تعریف سمجھتے ہیں۔ )

Muhammadasif avatar
⟳ ⛅🔻امید سحر🔻⛅ retweeted
Muhammadasif@Muhamma12762724·Jul 7

داتا صاحب کے ایک مستقل مرید نے اپنا خواب بیان کرتے ہوے بتایا کہ اس نے دیکھا اسحاق ڈار نے داتا صاحب دعا مانگتے ہوئے کہا کہ بابا جی جتنے چکر میں لگاتا ہوں کوئی دوسرا نہیں لگاتا اسکے باوجود کہیں نا کہیں پھنس جاتا ہوں اگر یہ سلسلہ ختم نا ہوا تو میں بابا بدل لوں گا۔ غیب سے آواز آئی کہ بیٹا تم ایک دفعہ حرکتیں بدل کر دیکھو۔😉😉

Azhar M Khan avatar
⟳ ⛅🔻امید سحر🔻⛅ retweeted
Azhar M Khan@AzharKhan·Jun 21

ان کے ہونے سے بخت ہوتے ہیں باپ گھر کے درخت ہوتے ہیں #FathersDay

Muhammadasif avatar
⟳ ⛅🔻امید سحر🔻⛅ retweeted
Muhammadasif@Muhamma12762724·Jun 17

کسی گاؤں میں ایک نہایت پُرعزم تھانے دار تعینات تھا ۔ اپنے کیریئر کے دوران اس نے گاؤں کے ہر رہائشی کو کسی نہ کسی الزام میں اندر کیا تھا ۔ اسے اپنے اس شاندار کیریئر پر بڑا فخر تھا ۔ لیکن ایک خلش اسے رہ رہ کر ستاتی تھی کہ گاؤں کے پادری صاحب اس کے ہاتھ نہیں آ سکے تھے ۔ اس ناکامی کو وہ اپنے کیریئر پر ایک داغ سمجھتا تھا ۔ بالآخر اس کی ریٹائرمنٹ کا دن آ گیا ۔ اس نے سوچا پادری صاحب کو اس کے ہاتھ سے بچ نکلنے کی مبارک باد دے دوں ۔ تھوڑی ہی دور گیا تھا کہ سامنے سے پادری صاحب سائیکل پر آتے نظر آئے ۔ اس کے دماغ میں ایک ترکیب آئی ۔ وہ سڑک کے کنارے ایک جھاڑی میں چھپ کر بیٹھ گیا اور جونہی سائیکل قریب آئی ، اچھل کر اچانک سامنے آ گیا کہ ٹکر ہو جائے ۔ لیکن پادری صاحب نے سائیکل بر وقت روک کر اس کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ شرمندہ سا ہو کر اس نے پادری صاحب کو سلام کیا اور کہنے لگا ، فادر ، میں نے گاؤں کے ہر شخص کو تھانے میں بند کیا لیکن آپ ہمیشہ مجھ سے بچ نکلے ۔ پادری صاحب مسکرائے اور بولے ، اس کی وجہ جانتے ہو ؟ تھانے دار نے کہا ، نہیں ۔ پادری صاحب نے بڑی متانت سے جواب دیا ، کیوں کہ میرے ساتھ ہمیشہ خدا ہوتا ہے ۔ تھانے دار کی آنکھوں میں چمک آ گئی ۔ پوچھا ، خدا ہر وقت آپ کے ساتھ ہوتا ہے ؟ پادری صاحب نے فخر سے کہا ، ہاں ، ہر وقت ۔ تھانے دار نے پوچھا ، کیا اس وقت بھی جب آپ سائیکل پر آ رہے تھے خدا آپ کے ساتھ تھا ؟ پادری صاحب نے کہا ، بالکل ۔ تھانے دار نے فوراً ہتھکڑی نکالی اور بولا ، فادر، میں آپ کو ڈبل سواری کے جرم میں گرفتار کرتا ہوں ۔ یہ لطیفہ برسوں پہلے پڑھا تھا ۔ آج کل جس طرح بیسیوں قسم کی فورسز بنا کر عوام پر "چھوڑ" دیا گیا ہے ، اندازہ ہے کچھ ہی عرصے میں ہر پاکستانی کسی نہ کسی معاملے میں "ملزم" تو بن ہی چکا ہو گا ۔

Muhammadasif avatar
⟳ ⛅🔻امید سحر🔻⛅ retweeted
Muhammadasif@Muhamma12762724·Jun 17

آج بڑے دنوں بعد باباجی سے ملاقات ہوئی سوچا کوئی انمول بات ہی پوچھ لی جائے میں نے پوچھا: باباجی موقع کسے کہتے ہیں؟ باباجی پہلے تو مسکرائے پھر پیلے پیلے دانت نکال کر ہنستے ہوئے بولے: " جب مچھر بیوی کے گال پر بیٹھا ہو " 😉😄

Muhammadasif avatar
⟳ ⛅🔻امید سحر🔻⛅ retweeted
Muhammadasif@Muhamma12762724·Jun 14

گرمی کی چھٹیوں میں کسی ایک فیملی پر بوجھ نہ ڈالیں بیوی کو میکے بھیج دیں بچوں کو ان کے ننھیال بھیج دیں اور خود اپنے سسرال چلیں جاویں مزید مشوروں کے لیے جڑے رہیں😜

Muhammadasif avatar
⟳ ⛅🔻امید سحر🔻⛅ retweeted
Muhammadasif@Muhamma12762724·Jun 15

روہڑی جنکشن کی خوبی اور خرابی یہ ہے کہ کراچی سے آپ کہیں بھی جائیں روہڑی جنکشن راستے میں ضرور پڑے گا۔ مرزا عبدالودود بیگ کا کہنا ہے کہ جب صور پھونکا جائے گا تو اہلیان کراچی میدان حشر میں وایا روہڑی ہی جائیں گے۔ جون ایلیا انگلینڈ کی سیاحت سے واپس لوٹے تو برٹش ریلوے کیتعریفوں کے پل باندھتے رہے۔ محترمہ زہرہ نگاہ نے ان سے کہا کہ جون بھائی انگلینڈ تو ہم بھی گئے مگر ہم کو تو ان کی ریلوے میں کوئی خاص بات نظر نہ آئی۔ جون سن کر بولے ” بہن ، آپ نے نوٹس نہیں کیا۔ انگلینڈ میں آپ ریل سے کہیں بھی جاو یہ سُسرا روہڑی بیچ میں نہیں پڑے گا 😃😃 مشتاق احمد یوسفی