←
🌸Zeenat🌸1,743 posts
🌸Zeenat🌸 avatar

🌸Zeenat🌸

@Znt31

احساس کا شجر صبر کا سفر فکر کی پرواز خاموش آواز خوابوں پر یقین حقیقت سے قرین مسکرا کر دیکھنا ذات سے شناسائی تنہائی میں گہرائی ادب سے نسبت سادگی سے محبت

◷ Joined October 2026▧ 10 Photos and videos
حسیب چوہدری avatar
⟳ 🌸Zeenat🌸 retweeted
حسیب چوہدری@ms_1222·Nov 7

📖 قرآنِ کریم وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا ترجمہ: اور لوگوں سے اچھی بات کہو۔ (سورۃ البقرۃ: 83) تشریح: ابنِ کثیرؒ کے مطابق اس آیت میں تمام انسانوں کے ساتھ نرم گفتگو اور اچھے اخلاق کی تعلیم دی گئی ہے۔ 🌹 حدیثِ مبارکہ: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے، اسے چاہیے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے۔ (صحیح بخاری: 6018) اللّٰهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی مُحَمَّدٍ ﷺ۔ #خاتم_الرسلﷺ #دامن_یار

فَدَعَا رَبَّهُ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرُ۔ (القمر: 10) آخر کار اس نے اپنے رب کو پکارا کہ میں مغلوب ہو چکا، اب تو ان سے انتقام لے۔ ایسے لوگوں کی بد دعاؤں سے ہوشیار رہو جن کا اللہ کے سوا کوئی نہیں ہے۔ ♥️🦋🥺 #خاتم_الرسلﷺ

Post attachmentPost attachment
حسیب چوہدری avatar
⟳ 🌸Zeenat🌸 retweeted
حسیب چوہدری@ms_1222·Nov 7

کرائے پر ملی ہے یہ زندگی، رجسٹری کے چکروں میں نہ پڑیں۔ یہ دنیا چند روزہ قیام گاہ ہے، یہاں سے ہمیشہ کے لیے کچھ ساتھ نہیں جائے گا، سوائے ہمارے اعمال کے۔ آئیے! اس مختصر زندگی کو قرآنِ پاک کی تلاوت، ذکرِ الٰہی اور نبی کریم ﷺ پر درود و سلام پڑھنے سے روشن کریں۔ خود بھی درودِ پاک پڑھیں، دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں اور قرآن سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں۔ کیا خبر زندگی کی مہلت کب ختم ہو جائے، مگر ہماری زبان سے نکلا ہوا ذکر اور نیک اعمال ہمارے لیے آخرت کا سرمایہ بن جائیں۔ اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ ﷺ #خاتم_الرسلﷺ #دامن_یار @_Awan6 @Irumwarraichh @zahy_12 @Iqb9786 @Sehr_1k @M_Sial6

Post attachment
🧸🎓 avatar
⟳ 🌸Zeenat🌸 retweeted
🧸🎓@M_Sial6·Nov 7

اصل سرمایہ وہی ہے جو ہم آگے بھیج رہے ہیں۔ آئیے آج کی اس فکر انگیز یاد دہانی پر عمل کرتے ہوئے اپنے نامۂ اعمال میں درودِ پاک اور استغفار کا اضافہ کریں۔ اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ ﷺ #خاتم_الرسلﷺ @ms_1222 @M_Sial6

کرائے پر ملی ہے یہ زندگی، رجسٹری کے چکروں میں نہ پڑیں۔ یہ دنیا چند روزہ قیام گاہ ہے، یہاں سے ہمیشہ کے لیے کچھ ساتھ نہیں جائے گا، سوائے ہمارے اعمال کے۔ آئیے! اس مختصر زندگی کو قرآنِ پاک کی تلاوت، ذکرِ الٰہی اور نبی کریم ﷺ پر درود و سلام پڑھنے سے روشن کریں۔ خود بھی درودِ پاک پڑھیں، دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں اور قرآن سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں۔ کیا خبر زندگی کی مہلت کب ختم ہو جائے، مگر ہماری زبان سے نکلا ہوا ذکر اور نیک اعمال ہمارے لیے آخرت کا سرمایہ بن جائیں۔ اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ ﷺ #خاتم_الرسلﷺ #دامن_یار @_Awan6 @Irumwarraichh @zahy_12 @Iqb9786 @Sehr_1k @M_Sial6

Post attachment
حسیب چوہدری avatar
⟳ 🌸Zeenat🌸 retweeted
حسیب چوہدری@ms_1222·Nov 7

📖 قرآنِ کریم إِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ ترجمہ: بے شک اللہ توکل کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے۔ (سورۃ آل عمران: 159) تشریح: ابنِ کثیرؒ کے مطابق بندے کو اسباب اختیار کرنے کے بعد اپنے معاملات اللہ کے سپرد کرنے چاہییں۔ 🌹 حدیثِ مبارکہ: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر تم اللہ پر ایسا توکل کرو جیسا توکل کرنے کا حق ہے تو وہ تمہیں اسی طرح رزق دے جیسے پرندوں کو رزق دیتا ہے۔ (جامع ترمذی: 2344) اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّسَلِّمْ۔ #خاتم_الرسلﷺ #دامن_یار

سحر ملک 🎀 avatar
⟳ 🌸Zeenat🌸 retweeted
سحر ملک 🎀@Sehr_1k·Nov 7

درودِ پاک وہ نور ہے، جو دل کو عشقِ مصطفیٰ ﷺ سے جگمگا دیتا ہے۔ 🤍🕊️ صَلَّى اللَّهُ عَلَى حَبِيبِهِ مُحَمَّدٍ وَآلِهِ وَأَصْحَابِهِ وَسَلَّمْ ﷺ❤️ #خاتم_الرسلﷺ

Post attachment
🆂🅸🅳🅳🅸🆀🆄🅸🇵🇰 avatar
⟳ 🌸Zeenat🌸 retweeted
🆂🅸🅳🅳🅸🆀🆄🅸🇵🇰@MZSiddiqui786·Nov 7

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ #خاتم_الرسلﷺ #دامن_یار ذکرِ مصطفیٰ ﷺ وہ نور ہے جو دلوں کو سکون، روح کو تازگی اور زندگی کو معنویت عطا کرتا ہے۔ تاجدارِ انبیاء، رحمتِ عالم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کرنا سعادتِ عظمیٰ اور باعثِ اجر و ثواب ہے۔ زندگی کے لمحات تو گزر جاتے ہیں، مگر وہ لمحے بابرکت ہو جاتے ہیں جو محبوبِ کبریا حضرت محمد ﷺ کی یاد اور درود و سلام کی خوشبو سے معطر ہوں۔ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۔ اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۔ #تشریح_القرآن سورۃ البقرہ آیت 144: ترجمہ بے شک ہم آپ ﷺ کے چہرے کو بار بار آسمان کی طرف اٹھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، سو ہم ضرور آپ ﷺ کو اس قبلے کی طرف پھیر دیں گے جسے آپ پسند فرماتے ہیں۔ پس آپ ﷺ اپنا رخ مسجدِ حرام کی طرف پھیر لیجیے، اور تم جہاں کہیں بھی ہو، اپنے چہرے اسی کی طرف پھیر لیا کرو۔ اور بے شک جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی، وہ خوب جانتے ہیں کہ یہ حکم ان کے رب کی طرف سے حق ہے، اور اللہ ان اعمال سے غافل نہیں جو وہ کرتے ہیں۔ سورہ البقرہ آیت 145: ترجمہ اور اگر آپ ﷺ اہلِ کتاب کے پاس ہر قسم کی نشانیاں بھی لے آئیں، تب بھی وہ آپ ﷺ کے قبلے کی پیروی نہیں کریں گے، اور نہ آپ ﷺ ان کے قبلے کی پیروی کرنے والے ہیں، اور نہ ہی وہ ایک دوسرے کے قبلے کی پیروی کرنے والے ہیں۔ اور اگر آپ کے پاس علم آ جانے کے بعد بھی آپ نے ان کی خواہشات کی پیروی کی تو یقیناً آپ ظالموں میں سے ہوں گے۔ سورہ البقرہ آیات 144 تا 145 تشریح ان آیات میں اللہ واحدہ لاشریک ارشاد فرما رہے ہیں کہ ہم آپ ﷺ کے چہرہ مبارک کو بار بار آسمان کی طرف اٹھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، یعنی آپ ﷺ قبلہ کی تبدیلی کے منتظر ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب رسول ﷺ کی خواہش کے مطابق آپ ﷺ کو اس قبلے کی طرف رخ کرنے کا حکم عطا فرمایا جس سے آپ ﷺ خوش ہو جائیں۔ چنانچہ خانہ کعبہ کو مسلمانوں کا مستقل قبلہ مقرر فرما دیا گیا اور حکم دیا گیا کہ آپ ﷺ اور تمام اہلِ ایمان جہاں کہیں بھی ہوں، نماز کی ادائیگی کے وقت مسجد حرام کی طرف رخ کریں۔

Post attachment
حسیب چوہدری avatar
⟳ 🌸Zeenat🌸 retweeted
حسیب چوہدری@ms_1222·Nov 7

📖 قرآنِ کریم بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا ۝ ترجمہ: بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ (سورۃ الشرح: 6) تشریح: ابنِ کثیرؒ کے مطابق اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو یقین دلاتا ہے کہ تنگی ہمیشہ باقی نہیں رہتی، اللہ کی رحمت سے آسانی ضرور آتی ہے۔ 🌹 حدیثِ مبارکہ: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: آسانی پیدا کرو، دشواری نہ پیدا کرو۔ (صحیح بخاری: 69) اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ وَّبَارِكْ وَسَلِّمْ۔ #خاتم_الرسلﷺ #دامن_یار

حسیب چوہدری avatar
⟳ 🌸Zeenat🌸 retweeted
حسیب چوہدری@ms_1222·Nov 7

📖 قرآنِ کریم وَلَا تَيْأَسُوا مِنْ رَّوْحِ اللّٰهِ ترجمہ: اور اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ (سورۃ یوسف: 87) تشریح: ابنِ کثیرؒ کے مطابق اللہ کی رحمت سے امید رکھنا اہلِ ایمان کی صفت ہے اور مایوسی سے بچنا چاہیے۔ 🌹 حدیثِ مبارکہ: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ سے اس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے جسے اپنی کھوئی ہوئی سواری مل جائے۔ (صحیح مسلم: 2747) صَلَّى اللّٰهُ عَلٰى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ ﷺ۔ #خاتم_الرسلﷺ #دامن_یار

حسیب چوہدری avatar
⟳ 🌸Zeenat🌸 retweeted
حسیب چوہدری@ms_1222·Nov 7

📖 قرآنِ کریم إِنَّ اللّٰهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ترجمہ: بے شک اللہ بہت بخشنے والا، نہایت رحم فرمانے والا ہے۔ (سورۃ البقرۃ: 173) تشریح: ابنِ کثیرؒ کے مطابق اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے لیے مغفرت اور رحمت کے دروازے کھلے رکھتا ہے۔ 🌹 حدیثِ مبارکہ: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے رحمت کے سو حصے بنائے، ان میں سے ایک حصہ دنیا میں اتارا۔ (صحیح بخاری: 6000) اللّٰهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ۔ #خاتم_الرسلﷺ #دامن_یار

Zeeshan I.H avatar
⟳ 🌸Zeenat🌸 retweeted
Zeeshan I.H@Iqb9786·Nov 7

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ #خاتم_الرسلﷺ زندگی کی وہ گھڑی لافانی ہو جاتی ہے جو ہادیِ اعظم ﷺ آقا کریم ﷺ کے ذکرِ پاک اور درود پاک کے نور سے منور ہو جائے۔ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّمْ 1

Post attachment
Zeeshan I.H avatar
⟳ 🌸Zeenat🌸 retweeted
Zeeshan I.H@Iqb9786·Nov 7

#خاتم_الرسلﷺ #تشریح_القرآن سورۃ البقرہ، آیت 142 ترجمہ: عنقریب نادان لوگ کہیں گے کہ مسلمانوں کو اس قبلے سے کس چیز نے پھیر دیا جس پر وہ پہلے قائم تھے؟ آپ ﷺ فرما دیجیے کہ مشرق اور مغرب سب اللہ ہی کے ہیں، وہ جسے چاہتا ہے سیدھی راہ کی ہدایت عطا فرماتا ہے۔ 3

Post attachment
Zeeshan I.H avatar
⟳ 🌸Zeenat🌸 retweeted
Zeeshan I.H@Iqb9786·Nov 7

#خاتم_الرسلﷺ #تشریح_القرآن سورۃ البقرہ، آیت 141 ترجمہ: وہ ایک امت تھی جو گزر چکی۔ جو کچھ انہوں نے کمایا وہ ان کے لیے ہے اور جو کچھ تم کماؤ گے وہ تمہارے لیے ہے، اور تم سے ان کے اعمال کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا جو وہ کیا کرتے تھے۔ 2

Post attachment
Zeeshan I.H avatar
⟳ 🌸Zeenat🌸 retweeted
Zeeshan I.H@Iqb9786·Nov 7

#خاتم_الرسلﷺ #تشریح_القرآن سورۃ البقرہ، آیات 141 تا 143 ان آیات سے حاصل ہونے والے بنیادی اسباق: انسان اپنے اعمال کا خود جواب دہ ہے، اللہ تعالیٰ کے احکامات کے سامنے کامل اطاعت اختیار کرنا اہلِ ایمان کی پہچان ہے، تحویلِ قبلہ اطاعتِ رسول ﷺ کا ایک اہم امتحان تھا 7

Post attachment