←
City Traffic Police Faisalabad1,037 posts
City Traffic Police Faisalabad avatar

City Traffic Police Faisalabad

@ctpfsd

City Traffic Police Faisalabad is committed to provide the best in Service Delivery and Excellence in Traffic Management.

◷ Joined February 2025▧ 759 Photos and videos
Punjab Police Official avatar
⟳ City Traffic Police Faisalabad retweeted
Punjab Police Official@OfficialDPRPP·7h

"میرا پیارا" – بچوں کے تحفظ کا پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر پنجاب پولیس کے "میرا پیارا – ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی" کے ذریعے گمشدہ بچوں کی تلاش اور انہیں اپنوں سے ملانے کے لیے 24 گھنٹے معاونت دستیاب ہے۔ پنجاب سے 15 ڈائل کریں اور 3 دبائیں، جبکہ دیگر صوبوں سے 03090000015 پر رابطہ کریں۔ کوئی بچہ گم ہو جائے یا تنہا اور پریشان نظر آئے تو فوراً اطلاع دیں، کیونکہ بروقت اطلاع کسی بچے کی زندگی بچا سکتی ہے۔ یہ پیغام زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور اپنے بچوں کو محفوظ بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ بچوں کا تحفظ، پنجاب پولیس کی اولین ترجیح! #PunjabPolice #Punjab #Police #MeraPyara #ChildSafety #Dial15

0:34
City Traffic Police Faisalabad avatar
City Traffic Police Faisalabad@ctpfsd·8h

سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے زیر اہتمام آل فیصل آباد سینٹرل پارٹی ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کے ساتھ ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد پارٹی ڈیکوریشن اور ٹینٹ سروسز کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین، محفوظ ڈرائیونگ، اوورلوڈنگ سے اجتناب، مناسب پارکنگ اور دورانِ سفر ٹریفک نظم و ضبط سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشنز کے نمائندگان پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کا پابند بنائیں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

0:57
City Traffic Police Faisalabad avatar
City Traffic Police Faisalabad@ctpfsd·15h

دھند اور سموگ کے موسم میں کم حدِ نگاہ کے باعث حادثات سے بچاؤ اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے ٹریفک وارڈنز سست رفتار گاڑیوں، خصوصاً رکشہ جات کے عقب پر ریفلیکٹر اسٹیکرز نصب کر رہے ہیں۔ ان اسٹیکرز کی بدولت پیچھے سے آنے والی ٹریفک کو سست رفتار گاڑیاں دور سے واضح نظر آئیں گی، جس سے حادثات کے خدشات کم اور سفر مزید محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ محفوظ سفر، ہماری ترجیح! #CityTrafficPoliceFaisalabad #RoadSafety #FogSafety #ReflectiveStickers #SafeJourney

Post attachment
City Traffic Police Faisalabad avatar
City Traffic Police Faisalabad@ctpfsd·16h

عوامی خدمت اور ایمانداری — سٹی ٹریفک پولیس کا مثبت کردار! فرض شناس ٹریفک وارڈن نے شہری کا گمشدہ پرس تلاش کرکے واپس لوٹا دیا، جو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور عوامی خدمت کے جذبے کی عمدہ مثال ہے۔

0:28
City Traffic Police Faisalabad avatar
City Traffic Police Faisalabad@ctpfsd·Nov 17

سموگ اور دھند کے موسم میں حادثات سے بچاؤ کے لیے خصوصی اقدامات حسبِ حکم جناب آر پی او فیصل آباد اور سی پی او فیصل آباد، سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے جوان چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید رانا کی ہدایات پر ایسی گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹنگ ٹیپس لگا رہے ہیں جن کی بیک لائٹس مناسب یا غیر فعال ہیں۔ اس اقدام کا مقصد رات کے اوقات، خصوصاً سموگ اور دھند کے موسم میں گاڑیوں کی دور سے نمایاں شناخت یقینی بنانا، ڈرائیورز کو بروقت آگاہی فراہم کرنا اور ٹریفک حادثات کے خدشات کو کم کرنا ہے۔ آپ کی حفاظت، ہماری اولین ترجیح! #CTPFaisalabad #RoadSafety #FogSafety #SmogAwareness #TrafficPolice #SafeDriving

Post attachmentPost attachmentPost attachmentPost attachment
City Traffic Police Faisalabad avatar
City Traffic Police Faisalabad@ctpfsd·Nov 17

درست اور واضح نمبر پلیٹ گاڑی کی قانونی شناخت ہے۔ شہری اپنی گاڑیوں پر مقررہ قوانین کے مطابق نمبر پلیٹس آویزاں کریں اور غیر معیاری یا غیر واضح نمبر پلیٹس سے گریز کریں۔ قانون کی پاسداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ محفوظ اور منظم ٹریفک کے لیے ذمہ دار شہری بنیں۔ #CityTrafficPoliceFaisalabad #TrafficRules #NumberPlate #RoadSafety #FollowTrafficLaws

1:01
City Traffic Police Faisalabad avatar
City Traffic Police Faisalabad@ctpfsd·Nov 17

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فار ویمن، ہریاں والا چوک، پیپلز کالونی نمبر 1 فیصل آباد میں سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے زیرِ اہتمام ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید رانا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور طالبات کو ٹریفک قوانین کی#RoadSafety

0:37
City Traffic Police Faisalabad avatar
City Traffic Police Faisalabad@ctpfsd·Nov 16

ون ویلنگ کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کا بھرپور کریک ڈاؤن! قیمتی انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ون ویلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری۔ قانون شکن عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ محفوظ سفر، ہماری ترجیح! #City41 #CityTrafficPoliceFaisalabad #AntiWheeling #RoadSafety #TrafficEnforcement

4:01
Punjab Police Official avatar
⟳ City Traffic Police Faisalabad retweeted
Punjab Police Official@OfficialDPRPP·Nov 16

خواتین کا تحفظ اور ان کی بروقت داد رسی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے؛ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں خواتین ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے فوری رابطہ کر سکتی ہیں۔ متاثرہ خواتین اپنی سہولت کے لئے 15 پر کال کے علاوہ پنجاب پولیس ایپ، سیف سٹی ویب پورٹل، لائیو چیٹ فیچر اور ویڈیو کال فیچر کے ذریعے بھی براہِ راست اپنی شکایت درج کروا سکتی ہیں اور ہنگامی مدد (Alert) حاصل کر سکتی ہیں—کیونکہ ہم سنیں گے، ہم مدد کریں گے۔ #PunjabPolice #VirtualWomenPoliceStation #WomenSafety #PSCA #15Helpline #SafeCities #PublicService #Punjab

Post attachment
City Traffic Police Faisalabad avatar
City Traffic Police Faisalabad@ctpfsd·Nov 16

عوام سے مضبوط رشتہ ❤️ عوام کی خدمت، عوام کا احترام اور ہر مشکل میں ان کا ساتھ دینا ہی پولیسنگ کا اصل حسن ہے۔ بزرگ خصوصی خاتون کو بحفاظت سڑک پار کرواتے ٹریفک اسسٹنٹ نے انسانیت اور عوام دوستی کی خوبصورت مثال قائم کی۔ City Traffic Police Faisalabad — ہر قدم پر عوام کے ساتھ! #CityTrafficPoliceFaisalabad #PublicService #HumanityFirst #PeopleFriendlyPolicing #ServiceWithPride #WithYouForYou #Faisalabad

0:18