←
Faisalabad Police2,079 posts
Faisalabad Police avatar

Faisalabad Police

@Fsd_Police

Custodian Of Citizen's Rights...

◷ Joined October 2017▧ 1,829 Photos and videos
City Traffic Police Faisalabad avatar
⟳ Faisalabad Police retweeted
City Traffic Police Faisalabad@ctpfsd·6h

Chief Traffic Officer Faisalabad, Nasir Javed Rana, suspended Traffic Assistant Hassan and ordered a transparent and impartial inquiry by DSP Civil Lines. Further departmental action will be taken based on the inquiry findings.

Punjab Police Official avatar
⟳ Faisalabad Police retweeted
Punjab Police Official@OfficialDPRPP·7h

"میرا پیارا" – بچوں کے تحفظ کا پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر پنجاب پولیس کے "میرا پیارا – ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی" کے ذریعے گمشدہ بچوں کی تلاش اور انہیں اپنوں سے ملانے کے لیے 24 گھنٹے معاونت دستیاب ہے۔ پنجاب سے 15 ڈائل کریں اور 3 دبائیں، جبکہ دیگر صوبوں سے 03090000015 پر رابطہ کریں۔ کوئی بچہ گم ہو جائے یا تنہا اور پریشان نظر آئے تو فوراً اطلاع دیں، کیونکہ بروقت اطلاع کسی بچے کی زندگی بچا سکتی ہے۔ یہ پیغام زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور اپنے بچوں کو محفوظ بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ بچوں کا تحفظ، پنجاب پولیس کی اولین ترجیح! #PunjabPolice #Punjab #Police #MeraPyara #ChildSafety #Dial15

0:34
Punjab Police Official avatar
⟳ Faisalabad Police retweeted
Punjab Police Official@OfficialDPRPP·18h

السلام علیکم! صبح بخیر 18 نومبر بچوں کے جنسی استحصال اور تشدد کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب پولیس کا پیغام ہے کہ بچوں کی بات سنیں، ان پر اعتماد کریں اور کسی بھی مشکوک صورتحال کی فوری اطلاع دیں۔ بچوں کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ خاموشی توڑیں، بچوں کو محفوظ بنائیں! #PunjabPolice #ChildSafety #ChildProtection #IGPunjab #SafePunjab #VirtualCenterForChildSafety

Post attachment
Faisalabad Police avatar
Faisalabad Police@Fsd_Police·Nov 17

آن لائن دوستی کے جھانسے میں اغواء ہونے والی لڑکی کو فیصل آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صرف 3 گھنٹوں میں لاہور سے بحفاظت بازیاب کروا لیا، جبکہ واقعے میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ سی پی او فیصل آباد کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او تھانہ گلبرگ اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کامیاب ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔ والدین ہوشیار رہیں! والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور انہیں غیر ضروری آن لائن روابط کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کریں۔ @GovtofPunjabPK @OfficialDPRPP @Fsd_Police @rpo_faisalabad @CMComplaintCell @city42 @MaryamNSharif

1:38
Faisalabad Police avatar
Faisalabad Police@Fsd_Police·Nov 17

ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد عمران احمد ملک نے امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ڈیوٹی پر روانہ ہونے والے پولیس ملازمان کو بریفنگ دی اور فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔کہ تمام ملازمان اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری، مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ سرانجام دیں، نظم و ضبط اور باہمی تعاون کو یقینی بنائیں اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت مقدم رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن و استحکام کا قیام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پولیس فورس اپنے فرائض پوری جانفشانی اور قومی ذمہ داری کے احساس کے ساتھ ادا کرے تاکہ ایک محفوظ، پُرامن اور مستحکم پاکستان کی منزل کو یقینی بنایا جا سکے۔ @OfficialDPRPP @Fsd_Police @rpo_faisalabad

Post attachment
Faisalabad Police avatar
Faisalabad Police@Fsd_Police·Nov 17

سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی بہترین قیادت اور جدید پولیسنگ حکمتِ عملی کے مثبت نتائج رواں سال سنگین جرائم کی رپورٹنگ میں واضع کمی رپورٹ فیصل آباد پولیس کی بروقت کارروائیوں اور مؤثر انسدادِ جرائم اقدامات سے امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری۔ رواں سال سنگین جرائم کی مجموعی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلے میں24000 واقعات کی نمایاں کمی۔ قتل، اقدامِ قتل، رابری، چوری، نقب زنی ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم سمیت سنگین جرائم میں خاطر خواہ کمی رپورٹ۔ قتل کے 64، اقدامِ قتل کے 82 واقعات کم رپورٹ ڈکیتی کے41 رابری 3664 واقعات میں کمی آئی کار،موٹر سائیکل،دیگر گاڑیوں کی چوری میں 3625 واقعات میں کمی رپورٹ چوری اور نقب زنی کے 3344 واقعات رواں سال کم رپورٹ کار ،موٹر سائیکل اور دوسری گاڑیوں کے چھیننے 815 وارداتیں کم رپورٹ ہوئیں سرقہ مویشی687،چھینا جھپٹی کے واقعات میں 800 سے زائد کمی رپورٹ رواں سال مالیاتی جرائم میں 8500 سے زائد واقعات میں کمی رپورٹ ہوئی سنگین جرائم میں کمی موثر پولیسنگ اور بہترین حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے جرائم پیشہ عناصر کے لیے واضع پیغام ہے کہ وہ جرم چھوڑ دیں یا شہر چھوڑ دیں۔سی پی او جرائم میں کمی پولیس فورس کی محنت، عوامی تعاون اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کا نتیجہ ہے، سی پی او تنویر حسین شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور پُرامن معاشرے کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے ۔سی پی او تنویر حسین @GovtofPunjabPK @OfficialDPRPP @Fsd_Police @rpo_faisalabad @CMComplaintCell @city42 @MaryamNSharif

Post attachment